Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ عام سی غلطی بالوں کے گرنے کی اصل وجہ ہے

Now Reading:

یہ عام سی غلطی بالوں کے گرنے کی اصل وجہ ہے
بال

یہ عام سی غلطی بالوں کے گرنے کی اصل وجہ ہے

بال اگر خوبصورت گھنے اور لمبے ہوتو شخصیت کو متاثر کن بناتے ہیں، اکثر دیکھا گیا ہے کہ بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں اور اس کی وجہ معلوم نہیں ہوپاتی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بال گرنے کی اصل وجہ دیکھ بھال کرنے کا غلط طریقہ ہے۔

کبھی کبھار بالوں کی حفاطت اور صفائی کے دوران آپ ایسی غلطیاں کرنے لگتے ہیں جو بال گرنے وجہ بن جاتی ہے اسی میں بال دھونا بھی شامل ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ جس طرح سے آپ اپنے بالوں کو دھوتے ہیں وہ بالکل اہم نہیں ہے، تو آپ غلط ہیں، یہ بالوں کی دیکھ بھال کے سب سے اہم مراحل میں سے ایک ہے۔

وہ عام غلطیاں جو آپ اپنے بالوں کو دھوتے وقت کرتے ہیں

 بالوں کو دھونا ایک وقت طلب اور تھکا دینے والا عمل  ہے۔ لیکن، یہ ضروری ہے کہ آپ صبر اور نرمی کا مظاہرہ کریں اور یقینی طور پر ان غلطیوں سے بچنے کی کوشش کریں۔

گرم پانی کا استعمال

Advertisement

گرم پانی آپ کے سر کی جلد کو خشک اور آپ کے بالوں کو کمزورکر دیتا ہے، یہ کیوٹیکل کے بھی نقصان کا باعث بنتا ہے اور پی ایچ لیول میں عدم توازن پیدا کر سکتا ہے۔

بالوں کو زور سے رگڑنا

سر کا مساج کرنا ایک بہترین عمل ہے کیونکہ اس سے خون کی گردش میں اضافہ اور بالوں کی نشوونما میں مدد ملتی ہے لیکن بہت زیادہ مساج نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اور بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ دو چیزیں آپ کو اپنے بالوں کے ساتھ کبھی نہیں کرنی چاہئیں، ایک تو بالوں کو گیلے ہونے پر سختی سے رگڑنا اور دوم، بالوں کو سختی سے مساج کرنا یا بلو ڈرائی کرنا۔

کنڈیشنر

شیمپو کے بعد کنڈیشنر کا استعمال ضرور کریں کیونکہ یہ آپ کے بالوں میں نمی کو برقرار رکھتا ہے، اس کے بغیر، بال خشک ہوکر ٹوٹنے لگتے ہیں۔

بالوں کو صحیح طریقے سے نہ دھونا

Advertisement

بال دھونے کا انحصار آپ کے بالوں کی قسم پر ہے۔ اگر آپ کے بال تیل والے ہیں تو آپ کو اپنے بالوں کو باقاعدگی سے دھونے کی ضرورت ہے ورنہ آپ کے بال جھڑنا شروع ہوجائیں گے۔ اگر آپ کے بال خشک ہیں تو ہفتے میں ایک یا دو بار شیمپو کا استعمال مفید ہے۔ تاہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ سر کی جلد پر کسی قسم کی گندگی کو جمع نہ ہونے دیں اس سے  بالوں کا گرنا اور بھی بڑھ سکتا ہے۔

بالوں کو خشک کرنا

 بالوں کو جسم صاف کرنے والے  تولیے سے خشک نہ کریں۔ جب آپ کے بال گیلے ہوتے ہیں تو یہ سب سے زیادہ نازک ہوتے ہیں۔ مائیکرو فائبر تولیہ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بالوں سے پانی کو آہستہ سے نچوڑیں اور ہلکے ہاتھ سے خشک کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر