
اننیا پانڈے کا اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ خاص بانڈ
بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے کا بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے ایک منفرد تعلق ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پروموشنل سیگمنٹ میںآیوشمان کھرانہ کے کردار پوجا نے فلم پٹھان کے اداکار شاہ رخ کے کردار کے ساتھ کھل کر بات کی۔
اداکارہ اننیا پانڈے نے بتایا کہ ان کے شاہ رخ خان کے ساتھ قریبی تعلق ہے اور ان کی بیٹی سہانا خان بہترین دوست بھی ہیں۔
اننیا پانڈے اپنی آنے والی فلم ڈریم گرل 2 کے پریمیئر کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ فلم ڈریم گرل 2019 کی بلاک بسٹر کا سیکوئل ہے۔
فلم ڈریم گرل 2 کے لیے اپنے خاندان کے جوش و خروش کے حوالے سے اننیا نے انکشاف کیا کہ میرے والد بہت پرجوش ہیں ساتھ ہی کہا کہ میرے نانا بھی بہت پرجوش ہیں۔
واضح رہے یہ فلم 25 اگست 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News