ڈیمنشیا سے بچنا چاہتے ہیں تو اس تیل کو غذا میں شامل رکھیں
محققین نے مارجرین یا مایونیز کی بجائے زیتون کے تیل کے روزانہ استعمال اور ڈیمنشیا سے موت کے خطرے میں کمی کے درمیان ایک تعلق کو نوٹ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ تیل دماغی صحت کو بہتر بنانے میں معان ثابت ہوتا ہے۔
دنیا بھرمیں ڈیمنشیا کی بڑھتی ہوئی شرح ماہرین کے لیے ایک چیلنج بن کر سامنے آرہی ہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے معتبر ذرائع کے مطابق، دنیا بھر میں 55 ملین سے زیادہ لوگ ڈیمنشیا میں مبتلا ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہر سال اس میں 10 ملین نئے کیسزکا اضافہ ہورہا ہے واضح رہے کہ ڈیمنشیا کو بڑی عمر کے بالغوں میں موت کی ساتویں بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
ڈیمنشیا ایک ایسا مرض ہے جس میں انسان کی ذہنی استعداد میں کمی ہونے لگتی ہے جو بتدریج بڑھتی جاتی ہے اس کی ابتدا یادداشت کی ہلکی کمی سے ہوتی ہے جبکہ یہ آگے بڑھ کرالزائمر میں تبدیل ہوجاتی ہے جس میں مریض گفتگو کو جاری رکھنے اور ماحول کا جواب دینے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتا ہے۔ یہ بیماری دماغ کے ان حصوں کو متاثر کرتی ہے جو سوچ، یادداشت اور زبان کو کنٹرول کرتے ہیں۔

تاہم حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ روزانہ آدھا چمچ زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں ان میں ڈیمنشیا سے مرنے کا خطرہ اس تیل کو استعمال نہ کرنے والوں کی نسبت میں 28 فیصد کم ہوتا ہے۔
یہ ایک طویل مدتی تحقیق ہے جس میں 1990 سے 2018 تک 60,582 خواتین اور 31,801 مردوں کے صحت کے ریکارڈ کا تجزیہ کیا گیا جو امراض قلب یا کینسر سے پاک تھے۔ 28 سال تک ان کی صحت کی نگرانی کی گئی۔
مطالعہ کے مصنفین کے مطابق، صرف ایک چائے کا چمچ مارجرین یا مایونیز کو زیتون کے تیل سے تبدیل کرنے سے ڈیمنشیا سے مرنے کا خطرہ 8-14 فیصد کم ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق زیتون کے تیل میں موجود مانوس سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز علمی صحت کو بہتر بناکر نیوروجنسیس کو فروغ دے سکتا ہے جبکہ اس میں وٹامن ای اور پولیفینول اور اولیک ایسڈ بھی ہوتے ہیں۔
زیتون کے تیل میں موجو اولیک ایسڈ دماغ کی حفاظت کرنے، یادداشت کو بہتر بنانے اور الزائمر کے بائیو مارکر کو کم کرسکتا ہے۔ یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ زیتون کا تیل کئی اقسام کا ہوتا ہے تاہم ان میں ایکسٹراورجن آلیوآئل کو سب سے صحت بخش قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم ایکسٹراورجن آلیوآئل اور ریفائنڈ آلیو آئل دونوں ہی اس ضمن میں مفید ثابت ہوسکتےہیں۔
ماہرین روزانہ دو سے تین چمچ زیتوں کے تیل کو کچا سلاد میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ اس کے تمام صحت بخش اجزاء سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
