
ساتویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
پاک بحریہ میں 4 طغرل کلاس فریگیٹس کی شمولیت کے بعد ملجم کلاس کورویٹس کی شمولیت کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیار ہونے والا دوسرا ملجم کلاس کورویٹ پی این ایس طارق کل لانچ کیا جائے گا جس کی لانچنگ ترک نائب صدر جاوید یلماز اور وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں کریں گے۔
ترک نائب صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔
پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یاداشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔
پاکستان نے 2018 میں ترکی کے ساتھ 4 ملجم کلاس یا بابر کلاس کورویٹس کی تیاری کا معاہدہ کیا تھا۔
پاک بحریہ اور ایم ایس اسفات ترکی کے معاہدے کے تحت 2 ہیوی کورویٹس استنبول شپ یارڈ جبکہ 2 کراچی شپ یارڈ ایند انجنئِرنگ ورکس میں تیار کئے جا رہے ہیں، اسٹیلتھ خصوصیات، کثیر الجہتی ویپن سسٹمز اور جدید ترین سینسرز کے ساتھ ملجم کلاس پاک بحریہ کے جدید ترین جہاز ہوں گے، لانچنگ کے بعد پی این ایس طارق کے سمندری ٹرائلز شروع ہوں گے، سمندی ٹرائلز کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پی این ایس طارق باضابطہ طور پر پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو گا۔
ملجم منصوبہ پاکستان-ترکی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
پاک بحریہ کے ملجم کلاس کورویٹس بیک وقت سطح آب، زیر آب اور فضا میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
2888 ٹن ڈسپلیسمنٹ، 356 فٹ سے زیادہ طویل ملجم کلاس جہاز 27 سے 31 ناٹس کی رفتار کے حامل ہیں۔
35 سو ناٹیکل مائل دائرہ کار کے حامل ملجم کلاس جہازوں کی اینڈیورنس 15 روز تک ہے۔
سطح آب پر اہداف کو تباہ کرنے کے لئے ملجم کلاس جہازوں پر پاکستان کا تیار کردہ حربہ کروز میزائل نصب کیا جا سکتا ہے۔
سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے لئے ملجم کلاس کورویٹس پر ورٹیکل لانچنگ سسٹم موجود ہے۔
واضح رہے کہ پاک بحریہ کے لیے پہلے ملجم کارویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021 میں استنبول میں منعقد ہوئی، دوسرے ملجم جہاز پی این ایس بدر کی لانچنگ مئی 2022 میں کراچی میں ہوئی تھی۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان نے گذشتہ برس نومبر میں استنبول شپ یارڈ میں تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کا تھا۔
پی این ایس طارق پاک ترک معاہدے کے تحت لانچ کیا جانے والا چوتھا اور آخری ملجم/بابر کلاس کورویٹ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News