اداکارہ سہانا خان کی اپنے بوائے فرینڈ کو دھمکی
بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی اداکارہ سہانا خان نے اپنے بوائے فرینڈ کو دھمکی دے دی۔
حال ہی میں بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی نے کہا ہے کہ اگر انکے بوائے فرینڈ نے انہیں دھوکا دینے کی کوشش کی تو وہ بھی انہیں کچرے میں پھینک دیں گی۔
آرچیز کومکس پر مبنی اس فلم میں سہانا خان ویرونیکا لوج کا کردار کرتی نظر آئیں گی۔
دوسری جانب اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران سہانا خان نے فلم کے اپنے کردار اور حقیقی زندگی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دیا۔
سہانا خان سے سوال کیا گیا کہ اگر ویرونیکا کا بوائے فرینڈ اسے دھوکا دینے کی کوشش کرے گا تو وہ کیا کریں گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ویرونیکا کے پیچھے بھی بہت لڑکے لگے ہیں وہ انہیں آن لائن پیغامات بھیجنا شروع کردے گی۔
یہی سوال جب ان سے ان کی حقیقی زندگی سے متعلق کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں بہت مختلف قسم کی لڑکی ہوں، اپنے ساتھ دھوکا کرنے والے کو میں کچرے کے ڈبے میں ڈال دوں گی۔
واضح رہے اداکارہ سہانہ خان فلم دی آرچیز سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے جارہی ہیں جو رواں برس دسمبر میں نیٹ فلکس پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
