Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولینڈ کے سرکاری ریلوے نیٹ ورک پر سائبر حملے کی تحقیقات شروع

Now Reading:

پولینڈ کے سرکاری ریلوے نیٹ ورک پر سائبر حملے کی تحقیقات شروع

پولینڈ نے سرکاری ریلوے نیٹ ورک پر ہونے والے سائبر حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق پولینڈ کی سرکاری پریس ایجنسی نے ہفتے کے روز خبر دی ہے کہ پولینڈ کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی ملک کے ریلوے نیٹ ورک پر سائبر حملے کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی وجہ سے راتوں رات ٹریفک میں خلل پڑا۔

اسپیشل سروسز کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر اسٹینسلاو زرین نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پولینڈ کی داخلی سلامتی ایجنسی (اے بی ڈبلیو) اور پولیس ریل ٹریفک مینجمنٹ میں شامل سسٹم کے غیر مجاز استعمال کی تحقیقات کر رہے ہیں.

Rail transport in Poland - Wikipedia

ہیکرز نے ریلوے فریکوئنسی کا استعمال کرتے ہوئے ایک سگنل بھیجا جس کی وجہ سے شمال مغربی پولینڈ میں ٹرینوں کو ہنگامی طور پر روک دیا گیا جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔

Advertisement

ڈپٹی کوآرڈینیٹر اسٹینسلاو زرین نے کہا کہ روس کی جانب سے پولینڈ کو غیر مستحکم کرنے کی حالیہ کوششوں کے پیش نظر اس طرح کی کسی بھی مداخلت کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کوآرڈینیٹر اسٹینسلاو زرین نے کہا کہ اس طرح کی کوششیں بیلاروس کے تعاون سے روسی فیڈریشن کی طرف سے کی جا رہی ہیں، اور اسی وجہ سے ہم اے بی ڈبلیو کے پاس آنے والے کسی بھی اشارے کو نظر انداز نہیں کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ ریاستی ریلوے آپریٹر جمعرات کے روز دو ٹرینوں کے پٹری سے اترنے اور دیگر دو ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کے معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔ ان واقعات میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ڈپٹی کوآرڈینیٹر اسٹینسلاو زرین کے مطابق فی الحال اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے واقعات کا ہیکنگ حملے سے کوئی تعلق ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر