اداکارہ انوشکا سین کا اسٹائلش لُک سوشل میڈیا پر وائرل
بھارت کی معروف اداکارہ انوشکا سین کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں کامیاب سمجھے جاتے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ انوشکا سین نے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں انہیں اسکرٹ اور ٹاپ لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ کے اسٹائلش لُک کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ انوشکا نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2009 میں ڈرامے ‘یہاں میں گھر گھر کھیلی’ سے بطور چائلڈ اداکارہ کیا تھا۔
بعدازاں انہوں نے 2012 سے 2016 میں ڈرامے ‘بال ویر’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
2019 میں انوشکا نے ڈرامے ‘جھانسی کی رانی’ میں رانی لکشمی بائی کا کردار کیا جس نے مقبولیت کے ریکارڈز توڑ ڈالے۔
حال ہی میں انوشکا سین کے کل اثاثہ جات کا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق اداکارہ 16 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔
انوشکا ہر ماہ 5 لاکھ بھارتی روپے سے زیادہ کماتی ہیں، جبکہ ان کی سالانہ آمدنی1 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
انوشکا ٹی وی ڈرامے کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ٹی وی شو کی ایک قسط کے ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے لیتی ہیں۔
جبکہ 2021 میں وہ بھارت کے مشہور رئیلیٹی شو خطروں کے کھلاڑی میں حصہ لیے چکی ہیں۔
انوشکا نے خطروں کے کھلاڑی کی ایک قسط کے 5 لاکھ بھارتی روپے وصول کیے، اداکارہ کے پاس 51 لاکھ روپے کی بی ایم ڈبلیو گاڑی بھی ہے۔
واضح رہے انوشکا سین سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں، انسٹاگرام پر اداکارہ کے 39.3 ملین فالوورز ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
