Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا چہرے کو دیکھ کر صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے؟ مگر کیسے

Now Reading:

کیا چہرے کو دیکھ کر صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے؟ مگر کیسے
چہرے

کیا چہرے کو دیکھ کر صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے؟ مگر کیسے

چہرہ شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے بلکہ یہ آپ کی صحت کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کرتا ہے، اگر جسم صحت مند ہوگا یعنی اس میں موجود تمام نظام اپنے افعال بہتر انداز میں انجام دیں رہے ہوں گے تو اس کا اثر چہرے سے بھی ظاہر ہوگا۔

فیس میپنگ یعنی چہرے کی نقشہ سازی ایک قدیم چینی اور حکمت کا طریقہ کار ہے جو چہرے کے مختلف حصوں پر مختصر وقت میں پیدا ہونے والے مہاسوں اور دانوں کو جسم کے دیگر اعضاء کی صحت سے جوڑتاہے۔

اس طریقہ کار کے مطابق جسم میں مختلف بیماریوں کی صورت میں چہرے پر موجود اعضاء ان مسائل سے آگاہ کرتے ہیں۔

جیسا کہ چہرے پراچانک کسی ایکنی کا ظاہرہونے کے لیے لوگ عموماً غیر معیاری میک اپ، نیند کی کمی، گندے برش کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں لیکن یہ کسی اعضاء کے بیمار ہونے کی جانب بھی اشارہ کرسکتے ہیں۔

بظاہرباربارآنے والے مہاسوں کے لیے مسامات میں چکنائی جمع ہونے یا ہارمون کے عدم توازن کے علاوہ بھی کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے چہرے کی نقشہ سازی کی اس قدیم چینی مشق کے مطابق، آپ کے چہرے پر ظاہر ہونے والے دانے عام طور پر کسی خاص جسمانی مسئلے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ بنیادی طور پر، جسم کے مختلف اعضاء آپ کی جلد کی حالت سے نازک طور پر جڑے ہوتے ہیں۔ جب جسم کا کوئی بھی ایک اعضاء متاثر ہوتا ہے تو آپ کا چہرہ آخرکار اسے ظاہر کرتا ہے۔

Advertisement

اگر آپ کے چہرے پر بھی مہاسے موجود ہیں تو یہاں پر بتائی جانے والی نقشہ سازی کی مدد سے جانیں کہ آپ کتنے صحت مند ہیں۔

 ماتھا

اگر آپ کے ماتھے پر دانے یا ایکنی موجود ہے تو یہ اس بات کی علامات ہوسکتی ہے کہ آپ جنک فوڈ بہت زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔

اکثراوقات پیشانی پر مہاسوں کا ہونا خراب نظام ہاضمہ کی جانب اشارہ کرتا ہے بہت زیادہ جنک فوڈزکے استعمال کے بعد ماتھے پر دھبوں کا ظاہر ہونا عام ہےکیونکہ پراسیسڈ فوڈز کو جسم بہتر انداز میں ہضم نہیں کر پاتا۔

ماتھے پر مہاسوں کے علاج کے لیے اپنی غذا میں پھل اور سبزیوں کا استعمال بڑھا دیں یہ وٹامن سے بھرپورغذائیں نظام انہضام کو بہتر بناکرجلد سے دانوں کو دور کر دیں گی۔

 بھنوؤں کے درمیان

Advertisement

 بھنوؤں یا ٹی زون کے درمیان میں دانوں کا مطلب نشہ خصوصاً تمباکونوشی کا استعمال ہے۔

تاہم یہ جگرکی خرابی کی بھی نشاندہی کرسکتا ہے کیونکہ نشہ چاہے کسی بھی قسم کا ہو جگر کی سوزش کا باعث بنتا ہے۔ جو جلد پر دانوں کی صورت میں میں ظاہر ہوتا ہے کوشش کریں کہ اپنے اندرونی اعضاء کو صحت مند رکھنے اور سوزش کو دور کرنے اور نقصان دہ زہریلے مادوں کو جسم سے  باہر خارج کرنے کے لیے باقاعدگی سے ورزش کریں اور پانی کے زیادہ استعمال کو یقینی بنائیں۔

رخسار یا گال

گالوں پردانوں کا ہونا آلودگی اور الرجی کی نشاندہی کرتا ہے اس کی بنیادی وجہ یہ کہ آپ کے گالوں کے مسامات براہ راست آپ کے نظام تنفس سے جڑے ہوتے ہیں۔ آکسیجن کی کمی، اور سانس لینے میں خرابی الرجی کا سبب بنتی ہے۔ گالوں پرموجود پمپل کا علاج کرنے کے لیے، اپنے اردگرد کے ماحول اور فون کو ہرممکن حد تک صاف رکھیں، کپڑے کو صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔

ناک

ناک پرنمودار ہونے والے دانے تناؤ اور تھکاوٹ کو ظاہر کرتے ہیں آپ کی ناک آپ کے دل سے جڑی ہوئی ہے۔ لہذا آپ جب بھی تناؤ کا شکارہوتے ہیں تو ایسی صورت میں آپ کے خون کا بہاؤ یا بلڈ پریشر تبدیل ہوتا ہے جس کا اثر ناک پردانوں کی صورت میں نظر آتا ہے۔

Advertisement

اس طرح کے دانوں کا علاج کرنے لیے آرام کریں، کیونکہ جسم  روزمرہ کے معمولات کی انجام دہی کے دوران تھک جاتا ہے اور اسے آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔

کوشش کریں کہ ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ آٹھ گھنٹے کی گہری اور پرسکون نیند لیں۔

  اس کے علاوہ، کافی سے پرہیز کریں کیونکہ کافی میں موجود کیفین بلڈ پریشر کی سطح کومتاثر کر سکتی ہے۔

تھوڑی

تھوڑی پردانے ہارمون کے عدم توازن کی جانب نشاندہی  کرتے ہیں۔ ان پمپلز کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ صاف ستھری متوازن غذا کا استعمال کریں تناؤ سے بچنے کی کوشش کریں اس مقصد کے لیے یوگا کی کلاسزلیں، یوگا ورزش نہ صرف دماغ کوصحت مند رکھتی ہے بلکہ یہ غیر مستحکم ہارمونز کا توازن بھی بحال کرتی ہے۔

کوشش کریں کہ اپنے چہرے پر ظاہر ہونے والے دانوں کا بغور جائزہ لیں اور جانیں ان کی کیا وجہ ہوسکتی ہے اس حوالے سے چند باتیں دھیان میں رکھیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر