
ہیری کو ایشیا کے سفر پر اپنی اہلیہ کی کمی محسوس ہونے لگی
پرنس ہیری ایشیا کے سفر کے دوران اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ میں نہ ہونے کی کمی محسوس کرنے لگے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیوک آف سسیکس نے گزشتہ ہفتے سنگاپور میں اپنے قریبی دوست ناچو فگیراس کے ساتھ ایک خیراتی پولو میچ میں شرکت کی اور اس تقریب کے دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کی کمی کو شدت سے محسوس بھی کیا۔
مسٹر فیگیرس کے مطابق ڈیوک نے اپنی اہلیہ کو اس مختصر سفر میں بھی بہت یاد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سفر کافی مختصر تھا اگرچہ یہ چند دنوں پر محیط تھا، جاپان میں صرف 24 گھنٹے اور یہاں صرف چند گھنٹے کا سفر لیکن پھر میگھن کی کمی محسوس کی۔
ساتھ ہی بتایا کہ ان کی خوائش تھی میگھن ساتھ ہوتی تاہم ایسا ہو نہیں سکا۔
پرنس ہیری کے حوالے سے فیگیرس نے مزید کہا اس کی لگن بہت واضح ہے، یہ اس کی فطرت کا ایک اندرونی حصہ ہے اور میں اس کی بہت تعریف کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ فی الحال ہیری ستمبر 2023 میں شیڈول آنے والے Invictus گیمز کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News