
رونالڈو
دنیا بھر کی فٹبال لیگز کے باعث کھلاڑیوں کی سالانہ تنخواہیں حیرت انگیز ہوچکی ہیں۔
پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے جب سعودی لیگ میں سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر قدم رکھا تو انہوں نے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بننے کا اعزاز حاصل کیا جس سے دیگر کھلاڑیوں کو بھی یہ اس فہرست میں شامل ہونے کا موقع ملا۔
گزشتہ ایک برس کے دوران کئی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اس فہرست میں جگہ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں جن کی سالانہ اجرت 30 ملین سے سالانہ 200 ملین یورو تک ہے، جس کی پاکستان روپوں میں قیمت (9 ارب سے تقریباً 64 سے ارب سے زائد) بنتے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو
فہرست میں ٹاپ پر پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام آتا ہے جس میں سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے سالانہ 200 ملین یورو سے زائد کمارہے ہیں۔
کریم بینزیما
فٹبالرز کی فہرست ٹاپ میں رونالڈو کے ہمراہ کریم بینزیما کا نام گردش کرتا ہے جنہیں سعودی کلب التحاد نے کچھ ماہ قبل 200 ملین یورو میں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔
نیمار جونئیر
برازیل کے کپتان اور حال ہی میں الہلال ٹیم کی شمولیت اختیار کرنے والے نیمار جونئیر 100 ملین یورو یعنی (28 ارب 5 کروڑ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) سے زائد میں 2 سالہ معاہدہ کیا ہے۔
انہوں نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو خیرباد کہا اور 6 گُنا زیادہ سالانہ تنخواہ پر کلب کو جوائن کیا، کلب کی جانب سے نیمار کو 25 کمروں پر مشتمل مینشن (حویلی) اور 8 شاندار گاڑیوں کا بیٹرا بھی ملے گا۔
کیلان ایمباپے
فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) سے تعلق رکھنے والے کیلان ایمباپے کلب سے سالانہ 70 ملین یورو کمارہے ہیں جبکہ انہیں سعودی کلب الہلال نے حال ہی میں 332 ملین ڈالر کی ریکارڈ بولی لگائی تھی۔
لیونل میسی
فہرست میں ارجنٹائن ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی اسوقت امریکی کلب انٹرمیامی کی نمائندگی کررہے ہیں، وہ سالانہ کلب سے 45 ملین یورو کمائیں گے جس میں اسپانسرز سے حاصل ہونے والی رقم شمار نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News