Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کے فوری اور قدرتی طریقے

Now Reading:

ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کے فوری اور قدرتی طریقے
ہائی بلڈ پریشر

ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کے فوری اور قدرتی طریقے

ہائی بلڈ پریشرایک خاموش قاتل ہے۔ آپ کو یہ معلوم ہونے میں بھی کئی برس لگ سکتے ہیں آپ کو یہ مرض ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی کوئی علامت سامنے نہیں آتی۔ تاہم کچھ قدرتی غذائیں اور عادات ہیں جنہیں اپنا کر اس مرض سے بچا جاسکتا ہے۔

طرززندگی، غذا میں تبدیلیاں اورعلاج سے آپ اس کو کنٹورل کر سکتے ہیں۔ فوری راحت کے لیے، آپ چند گہری سانسیں لے سکتے ہیں اور پرسکون ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ دوسری صورت میں، آپ طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں آزما سکتے ہیں جو آپ کے بلڈ پریشر کی سطح کو برقرار رکھنے میں آپ کی مدد کریں گی۔

نمک کی مقدار کو کم کریں

ہائی بلڈ پریشر کی ایک بڑی وجہ نمک کا زیادہ استعمال ہے۔ اس لیے نمک کے بجائے اپنے کھانے کو جڑی بوٹیوں اور مصالحوں کے ساتھ ملاکر استعمال کریں۔ یہ ذائقہ پر سمجھوتہ کیے بغیر کھانے کا یہ ایک صحت مند طریقہ ہے۔

پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں

Advertisement

یہ منرل جسم سے سوڈیم کو خارج کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور خون کی نالیوں پر دباؤ کو کم کرتا ہے۔ غذا میں پتوں والی سبزیاں، شکرقندی، کیلے، ٹماٹر، ایوکاڈو اور نارنگی جیسی غذائیں شامل کریں۔ دودھ کی مصنوعات میں بھی یہ غذائیت ہوتی ہے۔ اس لیے روزانہ دودھ اور دہی ضرور کھائیں۔ دوسرے اختیارات میں گری دار میوے اور بیج اور چربی والی مچھلی شامل ہیں۔

تناؤ سے بچیں

تناؤ آپ کے جسم کو مسلسل اضطراب میں رکھتا ہے آپ کا دل تیزی سے دھڑکتا ہے اور آپ کی خون کی شریانیں تنگ ہوجاتی ہیں۔ تناؤ آپ کو ضرورت سے زیادہ کھانے پر بھی مجبور کر سکتا ہے جو موٹاپے کا باعث بنے گا، اوریہ ہائی بلڈ پریشر کا ایک اور خطرہ ہے جبکہ آپ بے خوابی کا بھی سامنا کرسکتے ہیں۔

تناؤ جتنا زیادہ ہوگا بلڈ پریشر کا امکان اتنا ہی بڑھ جائے گا۔ لہذا، ہر وقت کشیدگی سے بچنے کی کوشش کریں. مراقبہ اور فطرت کے قریب وقت گزاریں سرسبز مقام میں ٹہلنا آپ کے تناؤ کی سطح کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر