
اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 3,000 سے 5,000 روپے تک اضافہ کر دیا ہے، نئی قیمتیں آج (5 اگست) سے لاگو ہو رہی ہیں۔
بڑے پیمانے پر مقبول ہونڈا سی ڈی70 ماڈل کی قیمت میں 3,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کی تازہ ترین قیمت 1 لاکھ 58 ہزار روپے روپے ہو گئی ہے۔
ڈریم 70 ویریئنٹ کی قیمت میں بھی اسی طرح اضافہ دیکھا گیا، اور اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
پرائڈر ماڈل میں سب سے زیادہ 5,000 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی۔
دیگر ماڈلز، سی جی125، سی بی125 ایف، اور سی بی150 ایف کی قیمتیں بالترتیب 2 لاکھ 35 ہزار روپے، 3 لاکھ 91 ہزار روپے اور 4 لاکھ 94 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News