پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023 کے میچز دیکھنے کے لیے بی سی سی آئی کے صدر اور سیکریٹری کو پاکستان مدعو کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی، نائب صدر راجیو شکلا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کو پاکستان میں ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کے لیے دعوت نامہ بھیجا ہے۔
پی سی بی نے آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس اور جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان کو بھی مدعو کیا ہے۔
ایشیا کپ 30 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس کے 4 میچز پاکستان میں جبکہ باقی میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان کرکٹ گراؤنڈ میں میچ سے ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
