Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ کی لورین جیمز نے ریڈ کارڈ پر معافی مانگ لی

Now Reading:

فیفا ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ کی لورین جیمز نے ریڈ کارڈ پر معافی مانگ لی

فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 راؤنڈ 16 میں انگلینڈ کی لورین جیمز نے ریڈ کارڈ ملنے پر معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فارورڈ لورین جیمز نے ویمنز ورلڈ کپ کے آخری 16 میں نائجیریا کے خلاف جیت کے دوران ریڈ کارڈ ملنے پر معافی مانگلی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس تجربے سے سیکھیں گی۔

انگلینڈ کی جانب سے لورین جیمز نے میچ میں نائجیریا کی مشیل الوزی کی پیٹھ پر پاؤں رکھنے پر وی اے آر ریویو کے بعد انہیں باہر بھیج دیا گیا تھا۔

جیمز کو ہفتے کے روز کولمبیا کے خلاف کوارٹر فائنل کے لیے معطل کر دیا جائے گا۔

لورین جیمز نے سوشل میڈیا پر الوزی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لیے میری محبت اور احترام ہے اور میچ میں جو کچھ ہوا اس پر مجھے افسوس ہے۔

Advertisement

لورین جیمز نے کہا کہ انگلینڈ کے شائقین اور ٹیم کے ساتھیوں کے لیے آپ کے ساتھ اور آپ کے لیے کھیلنا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے اور میں اپنے تجربے سے سیکھنے کا وعدہ کرتی ہوں۔

21 سالہ کھلاڑی انگلینڈ کے گروپ میچوں کے ستاروں میں سے ایک تھے ، جنہوں نے تین گول اور تین اسسٹ کیے تھے۔

فیفا ان کی پابندی کو ایک سے زیادہ میچوں تک بڑھا سکتا ہے جس کی وجہ سے وہ باقی ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتی ہیں چاہے انگلینڈ کو شکست کا سامنا ہی کیون نہ کرنا پڑے۔

امریکہ میں ہیوسٹن ڈیش کی جانب سے کھیلنے والے نائجیریا کی الوزی نے بھی لورین جیمز کو جوابی پوسٹ کیا اور کہا کہ ہم دنیا کے اسٹیج پر کھیل رہے ہیں۔

الوزی نے کہا کہ یہ کھیل جذبے، ناقابل تسخیر جذبات اور لمحات میں سے ایک ہے، لورین جیمز کے لیے بھی میرے دل میں احترام ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر