Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوراج سنگھ بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاریوں سے خوش نہیں

Now Reading:

یوراج سنگھ بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاریوں سے خوش نہیں

یوراج سنگھ اس بات سے خوش نہیں ہیں کہ بھارتی ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لئے کس طرح تیاری کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو میں کہا کہ وہ ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاریوں سے خوش نہیں ہیں۔

یوراج سنگھ نے کہا کہ میں ایک بھارتی ہوں لیکن مجھے انجریز کی وجہ سے بھارتی مڈل آرڈر میں بہت سے خدشات نظر آتے ہیں۔ اگر ان خدشات کو حل نہیں کیا گیا تو ہم ورلڈ کپ میں جدوجہد کریں گے۔

یوراج سنگھ نے کہا کہ مڈل آرڈر کی کمزوری خاص طور پر پریشر گیمز میں شدید مشکلات پیش آئیں گی کیونکہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنے کی مہارت اوپنر سے بہت مختلف ہوتی ہے۔

آل راؤنڈر نے سوال کیا کہ کیا ٹیم مینجمنٹ میں کوئی ایسا ہے جو مڈل آرڈر میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ارد گرد کام کر رہا ہے؟

Advertisement

یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ ایشان کشن، یشسوی جیسوال اور رتوراج گائیکواڑ کی شکل میں بھارت کے لئے اوپننگ کے کئی نئے آپشن سامنے آئے ہیں، لیکن چوتھے اور پانچویں نمبر پر جگہ اب بھی برقرار ہے۔

یوٹیوب چینل کے ایک سوال کے جواب میں یوراج سنگھ نے کہا کہ اگر اوپنرز جلد آؤٹ ہوتے ہیں تو تمام تر ذمہ داری مڈل آرڈر پر آتی ہے جن کو دباؤ برداشت کرنا ہو گا، چند گیندیں چھوڑنا ہو گی اور پارٹنر شپ قائم کرنی ہو گی۔

یوراج سنگھ کے مطابق مڈل آرڈر میں بیٹنگ مشکل کام ہے اور اس کے لیے تجربہ کار ہونا چاپیئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر