Advertisement
Advertisement
Advertisement

بی جے پی کی مسلم دشمنی، ہریانہ میں مسلمانوں کے گھر اور دکانیں مسمار

Now Reading:

بی جے پی کی مسلم دشمنی، ہریانہ میں مسلمانوں کے گھر اور دکانیں مسمار

 بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے نوح میں مسلم کش فسادات کے بعد بی جے پی نواز انتظامیہ نے مسلمانوں کے گھر دکانیں مسمار کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے نوح میں ہونے والے فسادات کے بعد متعصب انتظامیہ نے مسلمانوں کے 50 سے زائد گھر، دکانیں اور دیگر کاروباری عمارتیں مسمار کر دی ہیں۔

ھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے نوح میں مسلم کش فسادات کے بعد میونسپل اداروں نے ناجائز تجاوازت کے نام پر مسلمانوں کی املاک کو بلڈوز کرنا شروع کردیا۔

Supreme Court denies blanket stay on demolition drives | Latest News India  - Hindustan Times

 

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں نوح میونسپلٹی نے مسماری مہم جاری رکھی ہوئی جس کے دوران مختلف علاقوں میں اب تک 50 سے 60 تعمیرات مسمار کی جا چکی ہیں۔

مونسپل ادارے کی مسماری مہم کے دوران ایک ہوٹل کو صرف اس لیے بلڈوز کردیا گیا کیوں کہ پولیس کا دعویٰ تھا کہ اس ہوٹل سے ہندو انتہا پسند جماعت وشو ہندو پریشد کے مذہبی جلوس پر پتھر برسائے گئے تھے۔

Vengeance': Muslim homes, shops bulldozed; 150 arrested in India's Haryana  | Flipboard

ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کے اس دعوے کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کی جھوٹی رپورٹ کی آڑ میں ہوٹل کو تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

میونسپل ادارے نے جن تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیکر مسمار کیا ہے ان میں گھر، میڈیکل اسٹورز اور دکانیں شامل ہیں اور تقریباً تمام ہی املاک مسلمانوں کی ہیں۔

مقامی مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ میونسپل ادارے اور پولیس انتہا پسند ہندو جماعت کے کہنے پر یہ کارروائیاں کر رہے ہیں جس کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

Advertisement

پیر کے روز سے شروع ہونے والے مسلم کش فسادات میں 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں مسجد کے ایک پیش امام اور گارڈز شامل ہیں جب کہ تین مساجد کو نذر آتش کیا جا چکا ہے۔

250 shanties demolished in Haryana's Nuh after communal violence | The  Business Standard

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اقتدار ریاست ہریانہ کے واحد مسلم اکثریتی ضلع نوح کے مسلمانوں پر وشوا ہندو پریشد کے انتہا پسند کارکنوں، مقامی پولیس اور انتظامیہ کی مدد سے عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے نے خبر دی ہے کہ مسلمانوں کے اب تک 300 سے زائد املاک کو مسمار کیا گیا ہے۔

عبدالرشید نامی ایک شخص کا کہنا ہے کہ بھارت کی شمالی ریاست ہریانہ میں ایک بلڈوزر نے ان کی دکانوں کو منہدم کر دیا تھا جہاں گزشتہ ہفتے مسلم اکثریتی ضلع میں فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئی تھیں۔

عبدالرشید نے کہا کہ یہ انتقام ہے۔ وہ ہوٹلوں، دکانوں اور گھروں کو تباہ کر رہے ہیں۔ کوئی اپیل اور سماعت نہیں ہے، ہمیں بھیک مانگنے کا پیالہ دے دیا گیا ہے۔

Advertisement

Haryana Violence | Haryana Home Minister Exclusive On The Violence In The  State | Nuh | News18 - News18

واضح رہے کہ ہریانہ کی دائیں بازو کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے جمعرات کے بعد سے 300 سے زیادہ مسلمانوں کے گھروں اور کاروباروں کو بند کر دیا ہے۔

یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب انتہائی دائیں بازو کے ہندو گروپ وشو ہندو پریشد (ورلڈ ہندو کونسل یا وی ایچ پی) اور اس کے یوتھ ونگ بجرنگ دل کا ایک جلوس نئی دہلی سے تقریبا 85 کلومیٹر دور ہریانہ کے نوح ضلع پہنچا۔

حکمراں جماعت بی جے پی سے وابستہ یہ دونوں تنظیمیں اکثر بھارت کی مذہبی اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں اور عیسائیوں کو نشانہ بنانے والی اپنی پرتشدد ریلیوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ ضلع نوح میں 2011 کی مردم شماری کے نتائج کے مطابق مسلمان 77  فی صد ہیں۔

مسلمانوں کا کہنا ہے کہ تشدد کا محرک ایک بدنام زمانہ ہندو محافظ مونو مانیسر کی جانب سے جاری کردہ ایک فیس بک ویڈیو تھا، جس پر اس سال کے اوائل میں گائے کا گوشت لے جانے کے الزام میں دو مسلم افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر