
کیا مکئی کھانا صحت کے لیے مفید ہے؟ ماہرین کیا کہتے ہیں
مکئی جسے بھٹا بھی کہا جاتا ہے ایک صحت بخش اناج ہے جسے کسی بھی طرح سے استعمال کیا جائے یہ آپ کی صحت کو بڑھانے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کارن کے نام سے مشہور یہ اناج دنیا بھرمیں سب سے زیادہ کھائی اور اگائی جانے والی ایک اہم ترین غذا ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں جبکہ یہ مختلف رنگوں میں پیدا ہوتا ہے۔
چونکہ مکئی قدرتی طور پر گلوٹین سے پاک ہوتا ہے، اس لیے اسے گندم کی جگہ استعمال کرنا اچھا انتخاب ہے۔ یہ اہم وٹامنز، فائبر، کاربوہائیڈریٹس، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جب کہ اس میں پروٹین کی مقدار محدود ہوتی ہے۔
مکئی کوسیریل کا اہم جزسمجھا جاتا ہے، جبکہ اسے ایندھن اور جانوروں کی خوراک کے لیے بھی استعمال کیا جاتاہے۔
اسے غذا میں شامل رکھنے سے کئی طرح فائدے سامنے اتے ہیں جو یہاں پیش کیے جارہے ہیں۔
مکئی نظام انہضام اور آنکھوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے یہ خلیہ کو ہر طرح کے نقصان سے بچاکر کئی دائمی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس خون کے سرخ خلیات کو پیداوار کو بڑھانے میں مددفراہم کرتے ہیں اور خون میں چکنائیوں منظم کرنے کےساتھ میٹابولز کو تیز کرتا ہے۔
مکئی میں موجود کارب خون میں چینی کی سطح کو اعتدال میں رکھنے کے ساتھ وزن کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ تاہم اسے اعتدال میں رہتے ہوئے استعمال کرنا چاہئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News