
جانوروں کی پر تعیش شادیاں کرانے کا منفرد پیشہ رکھنے والی خاتون
کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں، یہ بات کتے سے شدید محبت کرنے والی امنڈااورزو پر صادق آتی ہے جنہوں نے محض اپنی بیٹی کی تھوڑی سی تفریح کے لیے اپنے پالتو کتے کے پرتعیش شادی کرادی اور اب وہ باقاعدہ اسی پیشے سے وابستہ ہیں۔
امنڈا کا کہنا ہے کہ وہ پرتعیش انداز میں کتوں کی شادیاں کرانے کی منصوبہ ساز ہیں اور اس سلسلے کئی مشہور شخصیات ان سے رابطہ کرتی ہیں جو اپنے پالتو جانوروں خاص کر کتوں کی کسی بھی قیمت پر شادی ہوتے دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور اس حوالے سے ان کے پاس درخواستوں کی طویل فہرست ہے۔
واضح رہے کہ امنڈا کا یہ شوق اس وقت پیشے میں تبدیل ہوگیا جب انہوں نے اپنے کتے حوا اور ایک دوست کے کتے ناچو کی شادی کی تقریب محض اپنی آٹھ سالہ بیٹی کے لیےتھوڑی سی تفریح کی غرض منعقد کی تھی۔
لیکن جب سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر پوسٹ کی گئی تو کئی مشہور شخصیات نے ان سے رابطہ کیا کہ وہ ابھی اسی طرح کی شادی اپنے پالتو کتوں کی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ شادیاں500 سے 20000 ہزار امریکی ڈالر تک میں کی جاسکتی ہیں یہ آپ پر منحصر ہیں آپ کتنی پرتعیش شادی کرانا چاہتے ہیں۔
امنڈا کا کہنا ہے کہ انہوں بیٹی کی خواہش پر اپنے کتے کی شادی کرانے کے لیے جب تیاری شروع کی یہ کافی مضحکہ خیز لگ رہا تھا کہ مہمان کون ہوں گے لباس کیسا ہوگا اور سجاوٹ اور کھانے میں کیا پیش کیا جائے گا۔
تاہم شادی کی تقریب میں امنڈا کے 30 دوست اپنے 6 کتوں کے ساتھ شادی میں شریک ہوئے۔ اس شادی کی تصویری جھکیاں آپ بھی دیکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News