Advertisement
Advertisement
Advertisement

منچن آباد کی حدود میں سیلابی پانی نےتباہی مچا دی، 85 سے زائد آبادیوں میں پانی داخل

Now Reading:

منچن آباد کی حدود میں سیلابی پانی نےتباہی مچا دی، 85 سے زائد آبادیوں میں پانی داخل
دریائے ستلج

منچن آباد کی حدود میں سیلابی پانی نے تباہی مچا دی، 85 سے زائد آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق منچن آباد کی حدود میں رتیکا پتن کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ سیلابی پانی 85 سے زائد آبادیوں میں داخل ہوگیا۔ زمینی رابط منقطع ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

تیز بہاؤ کے باعث پانی گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول اکبر ماڑی نہال میں داخل ہوگا جس سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئی۔

سیلابی پانی کے باعث منچن آباد کی حدود میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، علاقہ مکینوں کی جانب سے منتقلی کاعمل جاری ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں متحرک ہیں۔

ادھرترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہیڈ اسلام میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 51 ہزار کیوسک ہے۔ گنڈا سنگھ کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

Advertisement

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 22 ہزار کیوسک ہے۔ سلیمانکی مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب راوی اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، دریاؤں، براجز ،ڈیمز اور نالہ جات میں پانی کے بہاو کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ شہری دریاؤں ندی نالوں میں نہانے اور سیر و تفریح سے گریز کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر