Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس؛ ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل میں اہم گواہوں کی فہرست مرتب کرنےکا حکم

Now Reading:

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس؛ ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل میں اہم گواہوں کی فہرست مرتب کرنےکا حکم
سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس

ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل میں اہم گواہوں کی فہرست مرتب کرنےکا حکم

عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل میں اہم گواہوں کی فہرست مرتب کرنےکا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں سزاؤں کے خلاف ملزمان کی اپیل اور چار ملزمان کی بریت کے خلاف سرکاری کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

ملزمان رحمان بھولا اور زبیر کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے اہم گواہوں کی فہرست مرتب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی بڑا سانحہ تھا، تمام عوامل کا جائزہ ضروری ہے۔

سماعت کے دوران عدالت کو ملزمان پر عائد ہونے والی فردجرم کا متن پڑھ کر سنایا گیا، سرکاری وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں 400 گواہان ہے بیانات قلم بند کیے گیے تھے۔

Advertisement

وکیل ملزمان نے بتایا کہ ٹرائل کے دوران چالیس سے زائد گواہوں کے بیانات پر جرح کی گئی۔ کیس میں چار چالان پیش کئے گئے۔

حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزمان پر جے آئی ٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے فردجرم عائد کی گئی، ٹرائل کے دوران 159 افراد کی جنہوں نے میتیں وصول کیں ان کے بیانات نہیں ریکارڈ کیے گئے۔ موقع پر موجود ریسیکو ٹیموں اور پولیس اہلکاروں کے بیانات پر بھی جرح نہیں کی گئی۔

وکیل ملزمان نے کہا کہ اپیل میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لینا ضروری ہے، جس کے بعد عدالت نے 28 اگست کو مزید تفصیلات طلب کرلیں۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان دو ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنائی تھی۔ دیگر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے رؤف صدیقی سمیت 4 ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر