
پرویزالہٰی کی گرفتاری کا معاملہ؛ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوعدالت میں پیش ہونے کی ہدایت
عدالتِ عالیہ نے چوہدری پرویزالہٰی کی گرفتاری کے معاملے پرایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوعدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
لاہورہائی کورٹ میں چوہدری پرویز الہی نےگرفتار نہ کرنے کےفیصلے پرعمل درآمداور نیب گرفتاری کالعدم قرار دینےکی درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ پر عدم اعتماد کااظہارکرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ عدالت اس کیس میں آپ کونہیں سنناچاہتی ہے۔
جسٹس امجد رفیق نے کیس کی سماعت کی جبکہ پرویز الہی کےوکیل عامر سعید راں نےدلائل دئیے جس میں انھوں نے مؤقف اپنایا کہ عدالت کےسنگل بنچ نے پرویز الہی کوکسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کاحکم دیا۔
وکیل پرویزالٰہی نے مؤقف اختیارکیا کہ عدالت کےسنگل بنچ نے دومقدمات میں پرویز الہی کی حفاظتی ضمانتیں منظور کیں۔ سنگل بنچ نے پرویز الہی کو کسی بھی انکوائری میں بھی گرفتار نہ کرنے کاحکم دےرکھاہے۔ عدالت کےڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کےخلاف حکومتی اپیل بھی مسترد کی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے یہ مؤقف بھی اختیارکیا کہ نیب نے بغیر قانونی جواز کےپرویزالہی کو حراست میں لےرکھا ہے، استدعا ہے کہ عدالت اپنے فیصلے پرعمل درآمد کراتے ہوئے نیب کی جانب سے پرویز الہی کی گرفتاری کالعدم قرار دے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News