توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت ہوگی، رجسٹرارآفس نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل 22 اگست کو سماعت کے لیے مقررہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے، پولیس کی ناقص تفتیش اور بغیر تیاری عدالت پیش ہونے کے خلاف کیس 24 اگست کو سماعت کے لیے مقررہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس پی اور ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ عدالتی حکم پر ایس پی انڈسٹریل ایریا نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروادیا تھا۔ ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا نے تاحال جواب عدالت میں جمع نہ کروایا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری 24 اگست کو کیس کی سماعت کرینگے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
