Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، مریم اورنگزیب

Now Reading:

پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرزمیں سینسر سینما ہال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اورمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کو سبسڈی دی جارہی ہے، استحکام کی جانب معیشت کا راستہ ہموار کردیا ہے۔ پی ٹی وی اور ریڈیو کی بہتری کیلئے کام کیا گیا ، نوازشریف نے پہلے کلچر پالیسی کا آغاز کیا تھا، 2018سے2022تک آئی ایم ایف معاہدہ توڑاگیا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کہ حکومت سنبھالی توملک میں معاشی بدحالی تھی، نوازشریف کے دور میں ترقیاتی منصوبے لگ رہے تھے، سڑکیں بن رہی تھیں، انفرااسٹرکچرمیں بہتری آرہی تھی۔ ہمارےملک کی ثقافت اور کلچر بہت پرانا ہے،  اسکرین ٹورازم سے پاکستان کابیانیہ پیش کرنامقصد ہے، فلم کے شعبے میں پاکستان نے بہت محنت کی۔

انھوں نے کہا کہ 1970ءکے بعد فلم انڈسٹری پر کافی قدغنیں لگیں، پاکستان کے تشخص کو بہتر بنانے کے لئے اسکرین ٹورازم پرکام کر رہے ہیں، ہماری ثقافت اور ورثہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سرٹیفیکیٹ بورڈ بنایا گیا ہے، پی ٹی وی فلم ڈویژن کا قیام بھی شامل ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فلم سینسر بورڈ میں سینسر سینما کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، ہمیں فلم سینسر کے لئے پرائیویٹ سینما کی خدمات لینا پڑتی تھیں، اب یہ سہولت فلم سینسر بورڈ میں دستیاب ہوگی، پی ٹی وی فلم ڈویژن بھی قائم کیا گیا ہے، وہاں بھی ایک چھوٹا سینما ہے جس کی تزئین کی جا رہی ہے، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی بہتری کے لئے کام کیا گیا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ 15 ماہ قبل جب ہم اقتدار میں آئے تو ملک کے اندر معاشی بدحالی تھی، 2018ءسے مارچ 2022ءتک مہنگائی کا سفر تھا، معیشت اتنی بدحال کردی گئی کہ واپس آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، سابق حکومت نے پٹرول کی قیمتیں کرکے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی اور اس پروگرام کو معطل کیا، وزیراعظم اور وزیرخزانہ کی محنت سے آئی ایم ایف پروگرام شروع ہو گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، پی ٹی آئی نے دوست ممالک کو ناراض کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا، سیلاب کے دوران بحالی کی سرگرمیاں شروع کیں، ایس آئی ایف سی قائم کی جو سرمایہ کاری کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی، پاکستان ایک مرتبہ پھر معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت اب تدریج مستحکم ہو رہی ہے، صحافیوں اورفنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کا آغاز کیا گیا ہے، ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کو انسٹیٹیوشنلائز کیا گیا،  ریڈیو میں جدید ٹیکنالوجی نصب کی جا رہی ہے، پوری دنیا میں اس کی نشریات سنی جا سکے گی، میڈیم ویو ٹیکنالوجی کے ساتھ ریڈیو پاکستان کی نشریات میں بہتری آئےگی، ریڈیو کے ملازمین کے لئے ایک بزنس پلان دیا گیا تاکہ اس کے مالی معاملات بہتر ہو۔

وفاقی وزیراطلاعات نے مذید کہا کہ وزارت اطلاعات میری ذمہ داری میں شامل ہے، اس کے اداروں کو ہم مستحکم کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں۔    اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر