Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کمنٹیٹر نے ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنلسٹ کے نام بتا دیئے

Now Reading:

بھارتی کمنٹیٹر نے ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنلسٹ کے نام بتا دیئے

بھارت کے سابق اوپننگ بلے باز اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے ورلڈ کپ 2023 کے ممکنہ سیمی فائنلسٹ کے نام بتا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز معروف کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان، آسٹریلیا اور بھارت کو شامل کیا ہے۔

معروف نشریاتی ادارے سے تعلق رکھنے والے آکاش چوپڑا کے مطابق بھارت ٹورنامنٹ میں سب سے آگے ہے لیکن اس نے 50 اوورز کے فارمیٹ میں پاکستان کی مضبوط ساکھ کی تعریف بھی کی۔

آکاش چوپڑا نے کہا کہ سیمی فائنلسٹ کی دوڑ میں بھارت سب سے آگے ہے لیکن ان کے علاوہ تین دیگر سیمی فائنلسٹ میں پاکستان بھی ہو سکتا ہے جس کی ون ڈے ٹیم بہت اچھی ہے۔

سابق بھارتی بلے باز کے مطابق لگتا ہے کہ آپ بھارت، پاکستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا چاروں ٹیموں کو سیمی فائنل میں کھیلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

Advertisement

چوپڑا نے یہ بھی خبردار کیا کہ نیوزی لینڈ میگا ایونٹ میں بہت سی ٹیموں کو چیلنج بھی کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان میں سے کوئی بھی سیمی فائنل نہیں کھیلتا تو مجھے تھوڑا سا حیرت ہوگی، حالانکہ جب ورلڈ کپ ہوتا ہے تو آپ کو تھوڑا سا حیرت ہوتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کہہ رہے ہیں کہ وہ بھی آ رہے ہیں اور یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پہلے 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونا تھا لیکن اسے ایک دن قبل ہی ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب یہ ہفتہ 14 اکتوبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف حیدرآباد میں کھیلنا ہے جبکہ اسی مقام پر 10 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف مقابلہ ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر