
فاطمہ فرڑو کے قاتلوں کو پھانسی تک پہنچا کر دم لوں گی، والدہ پیروں پر برس پڑیں
کم سن ملازمہ کی ہلاکت کے معاملے میں فاطمہ فرڑوکی والدہ پیروں پر برس پڑیں، کہا کہ بیٹی کے قاتلوں کو پھانسی تک پہنچا کر دم لوں گی۔
رانی پور میں عدالت میں پیشی کے موقع کم سن ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کے معاملے میں فاطمہ کی والدہ پیروں پر برس پڑی، بول نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں اس قاتل پیر کو کبھی بھی نہیں بخشوں گی۔
کم سن ملازمہ فاطمہ کی والدہ نے کہا کہ میں بیٹی کے قاتلوں کو پھانسی تک پہنچاکردم لوں گی، اب کوئی ڈر نہیں لگ رہا اگر جان بھی چلی جائے تو بھی پرواہ نہیں۔
ادھرکم سن پیرکے گھر میں کم سن ملازمہ کی ہلاکت کے معاملے پر ملزم اسد شاہ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔
ملزم اسد شاہ کی حویلی پر کام کرنے والی چار بچیوں اور تین خواتین کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔
خواتین نے بتایا کہ وہ کئی سالوں میں اسد شاہ کی حویلی میں کام کرتے آ رہیں ہیں۔
ملزم اسد شاہ کو عدالت نے چارروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حوالے کیا تھا، فاطمہ فرڑو کے والدین اور وکلا ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
پولیس کی جانب سے ملزم اسد شاہ کا 5روز ریمانڈ کی درخواست دی گئی تھی جس کے بعد عدالت کے جج محمد عظیم سولنگی نے 5 دن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب معصوم بچی فاطمہ فرڑو کی ہلاکت کے معاملے میں ایک اور بڑی غفلت سامنے آئی ہے۔
رانی پورمیں دس سالہ بچی فاطمہ فرڑو کا علاج کرنے والا ڈسپنسر نائب قاصد نکلا، انکشاف ہوا ہے کہ نائب قاصد امتیازمیراسی حویلی جا کر بچی کا طبیعت خراب ہونے کے صورت میں علاج کرتا تھا، امتیاز میراسی محکمہ ہیلتھ میں ڈسپنسر نہیں مگر نائب قاصد ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News