
پاناما کے ساحل پر نظر آنے والی یہ عجیب سی مخلوق کیا ہے؟
اکثر اوقات سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ لوگ خوف زدہ ہوجاتے ہیں تاہم حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہورہی ہیں۔
ایک خاتون نے سوشل میڈیا صارفین کو یہ بتانے کے بعد خوفزدہ کر دیا ہے کہ انہوں نے ساحل سمندر پر ایک عجیب و غریب مخلوق کو کیسے دیکھا، لیکن سب کچھ ویسا نہیں تھا جیسا کہ لگتا تھا۔
32 سالہ برینڈا گونزالیز پانی کے کنارے ٹہل رہی تھی لیکن جب انہوں نے اپنے دائیں طرف دیکھا تو انہیں بہت ہی عجیب سی مخلوق نظر آئی۔
انہوں نے اس کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی دی جسے 26.4 ملین بار دیکھا جاچکا ہے ویڈیو میں اسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ریت میں چھپی ہوئی کوئی نہایت خوفناک مخلوق ہو۔
اس ویڈیو کو دیکھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ مخلوق شیطان جیسی لگ رہی تھی۔
لیکن گونزالز نے درحقیقت سب کو بے وقوف بنایا تھا، کیونکہ شیطان نہیں تھا بلکہ یہ دراصل اس کا چار سالہ کتا لولیتا تھا۔
گونزالز کا کہنا ہے کہ لولیتا ایک بہت ذہین کتا ہے۔ وہ بہت سی چالوں کو جانتا ہے اور بہت اچھا برتاؤ کرتا ہے۔ لیکن ساحل سمندر میں جاکر یہ بلکل پاگل ہوجاتا ہے اور خوب کھیلتا ہے۔ گونزالز نے سوچا کہ کیوں نہ اس کی ویڈیو بناکر لوگوں کو خوفزدہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے صرف اپنے گیلے کتے کو دیکھا تو وہ ایک خوفناک مخلوق کی طرح نظرآرہا تھا اسی لیے اس کی ویڈیو بناکر شیئر کر دی تاکہ لوگوں بھی ڈرایا جائے۔
ویڈیو میں، لولیتا کو ساحل سمندر پر پھیلا ہوا، اپنی دم ہلاتے ہوئے اور کسی قسم کے سمندری عفریت کی طرح مشکوک نظروں سے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد اس نے مڑ کر کیمرے کو اپنا مسکراتا چہرہ دکھایا۔
اس کلپ نے 2.9 ملین لائکس کے ساتھ ساتھ حیران کن صارفین کے 35,900 تبصرے بھی اکٹھے کیے ہیں ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News