Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف اور ترک نائب صدر نے پی این ایس طارق لانچ کردیا

Now Reading:

وزیراعظم شہبازشریف اور ترک نائب صدر نے پی این ایس طارق لانچ کردیا
پی این ایس طارق

وزیراعظم شہبازشریف اور ترک نائب صدر نے پی این ایس طارق لانچ کردیا

کراچی میں وزیراعظم شہبازشریف اور ترکی کے نائب صدرجودت یلماز نے پی این ایس طارق لانچ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے نائب صدرجودت یلماز، وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو سمیت وفاقی وزرا شریک ہوئے۔

تقریب میں نیول چیف ایڈمرل امجد علی خان نیازی، گورنرسندھ کامران ٹیسوری اوروزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ بھی شریک تھے۔ نیول چیف اور ترکی کے نائب صدر جودت یلمازنے تقریب سے خطاب بھی کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کو جہاز کی تیاری سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

ملجم کلاس جہاز کثیر المقاصد جنگی بحری جہاز ہے جو سطح آب، زیر آب اور فضائی آپریشن کی جدید حربی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بحری جہاز سطح آب سے میزائلوں اور مین گن سے اہداف کا پتہ لگا کر حملے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جہاز جدید ترین سینسر، جارحانہ اور دفاعی ہتھیار سے لیس ہے۔ جدید بحری جہاز ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشنز کرنے کی صلاحیت اور کیم کاپٹر سے بھی لیس ہے۔

Advertisement

پاک بحریہ کےچار ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ ستمبر 2018 میں طے پایا، معاہدے کے تحت دو جہاز ترکیہ اور دو پاکستان میں تیار کیے جا رہے ہیں، تین جہازوں کی لانچنگ ہوچکی ہے اور یہ جہاز تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔

پی این ایس طارق ترکیہ کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر