
ننھے پینگوئن کی دلچسپ ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی
سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی بچوں کے ساتھ ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جو صارفین کی توجہ اپنی جانب متوجہ کرلیتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ ننھے پینگوئن بیگ ہینگ کر کے ٹرپ پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
Penguins going on a trip.. 🐧 pic.twitter.com/59nMK1O6Kn
— Beauty Of Nature 🌳 (@ShouldHaveAnima) August 8, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پینگوئین کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر موٹا لیکن کیوٹ پینگوئن نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔
سوشل میڈیا پر ایک پینگوئن کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے وزن کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موٹے کیوٹ پینگوئن کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے یہ خود سے ٹھیک طرح کھڑے ہوکر وزن بھی نہیں کروا پا رہا۔
قابلِ غور بات یہ ہے کہ صرف 97 دن کے اس پینگوئن کا وزن 14 کلو ہے اور ہائیٹ 45 انچ ہے۔
واضح رہے کہ یہ انٹارکٹک کی برف اور ارد گرد کے ٹھنڈے پانیوں میں پائے جاتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News