
اسرائیلی طیارے کو پیر کے روز جدہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جہاں مسافروں نے رات ایئرپورٹ ہوٹل میں گزاری۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ ہند کے جزیرے سیشیلز سے اسرائیلیوں کو لے جانے والے ایک طیارے نے تل ابیب واپس جانے سے قبل سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
مسافر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دینے پر اسرائیل نے خیر سگالی کی علامت قرار دیتے ہوئے اسے خیر سگالی کی علامت قرار دیا کیونکہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ تعلقات قائم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
منگل کے روز پرواز کے تل ابیب پہنچنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے تعلقات میں بہتری کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لئے اس واقعے کا فائدہ اٹھایا۔
انہوں نے عبرانی زبان میں عربی سب ٹائٹل کے ساتھ ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے پیچھے موجود علاقے کے نقشے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی حکام کی جانب سے اسرائیلی مسافروں کے ساتھ گرمجوشی کے رویے کو بہت سراہتا ہوں جن کی پرواز مشکلات کا شکار تھی۔
128 مسافروں کو لے جانے والی ایئر سیشیلز کی پرواز کو بجلی کی خرابی کی وجہ سے پیر کے روز ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہونا پڑا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مسافروں نے جدہ کے ہوائی اڈے کے ایک ہوٹل میں رات گزاری اور ایئرلائن نے انہیں متبادل طیارے کے ذریعے واپس لایا گیا۔
FlightRadar24.com سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ایئر سیشلز ایئربس اے 320، پرواز ایچ ایم 22 کو پیر کی رات اس وقت جدہ کی طرف موڑ دیا گیا جب وہ بحیرہ احمر کے اوپر تھی۔
ایک اور ایئر سیشیلز اے 320 نے مسافروں کو لینے اور تل ابیب لے جانے کے لئے منگل کو دبئی سے جدہ کے لئے اڑان بھری۔ جولائی 2022 میں سعودی عرب نے امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ سعودی عرب کے دوران اسرائیلی پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی تھی۔
یہ مسافر منگل کے روز اسرائیل کے بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے سے باہر نکلے اور صحافیوں، فوٹوگرافروں اور پارٹی غباروں کے جھنڈ نے ان کا استقبال کیا۔
اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مسافروں نے کہا کہ جدہ میں ان کا تجربہ خوشگوار رہا اور کچھ سعودی وں نے عبرانی زبان میں ان کا استقبال بھی کیا۔
معروف اسرائیلی اخبار کے مطابق مسافروں میں سے ایک ایمانوئل اربیل نے بتایا کہ سعودیوں کی طرف سے ہمیں جو استقبال ملا وہ بہت حیران کن تھا۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News