
گھریلو ملازمہ فاطمہ فرڑو مبینہ تشدد کا معاملہ؛ زیرِحراست چار افراد کو کلین چٹ
رانی پورمیں کم سن بچی کی ہلاکت کے معاملے پرعدالتی حکم پرآج فاطمہ کی قبرکشائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ کنڈیارو کی نگرانی میں گاؤں علی محمد قبرکشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کرے گا۔
میڈیکل سپریٹنڈنٹ پی ایم سی نوابشاہ فرانز مہر پی ایم سی نواب شاہ پروفیسر آف پیتھالوجی اور سینئر میڈیکل آفیسر نوشہروفیروز بورڈ میں شامل ہیں۔
دس سالہ فاطمہ فرڑو کا آج پوسٹ مارٹم اور قبر کشائی بارہ بجے ہو گی، پانج رکنی میڈیکل ٹیم قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کریں گے۔
نگران وزیراعلیٰ کی تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ میں مزید دو ڈاکٹرز کا اضافہ کردیا۔ میڈیکل بورڈ بچی کے سیمپل لیں گے۔
پوسٹ مارٹم کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ڈی آئی جی سکھر جائے وقوعہ پر جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کا نوٹس اور ایکشن پر ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کو ہٹانے کے لیے بااثر پیر سرگرم ہو گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News