Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم مطمئن رہے، الیکشن کمیشن انتخابات بروقت کرائے گا، صادق سنجرانی

Now Reading:

قوم مطمئن رہے، الیکشن کمیشن انتخابات بروقت کرائے گا، صادق سنجرانی
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

قوم مطمئن رہے، الیکشن کمیشن انتخابات بروقت کرائے گا، صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کمیشن وقت پر الیکشن کروائےگا، قوم مطمئن رہے۔ 

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مزارقائد پرحاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  سینیٹ آف پاکستان چاروں صوبوں کی نمائندگی کرے گا۔ پاکستان کا جمہوری عمل انشاللہ اسی طرح بڑھتا رہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں مل کر کام کریں گے۔ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری ہے اور رہے گا۔ میں پورے پاکستان کی بات کرتا ہوں۔ بلوچستان سے نگران وزیر اعظم ہیں۔ رقبے کے لحاظ سے بلوچستان بہت بڑا صوبہ ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مختصر وقت میں بلوجستان میں ترقی نہیں ہو سکتی۔ بلوجستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا چوتھائی حصہ ہے۔ ترقیاتی کاموں کے لیے ٹریلین کی ضرورت ہوگی۔ پاکستان عوامی پارٹی بلوچستان میں بڑی عوامی پارٹی ہے۔

انھوں نے کہا کہ راجا ریاض کا نہیں پتا کہ کس کو بڑا کہا ہے۔ سب نے مل کر مردم شماری کی منظوری ہے۔ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ 9 ستمبر کو صدر کی مدت ختم ہورہی ہے۔

Advertisement

صادق سنجرانی نے مذید کہا کہ دعا کریں کہ بلوچستان عوامی پارٹی اسی طرح سے ترقی کرتی رہے۔ قوم مطمئن رہے اورالیکشن کمیشن انتخابات بروقت کروائیگا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، بلوچستان کی احساس محرومی آہستہ آہستہ کم ہوگی، ہمیں ہمیشہ بہتری کا سوچنا چاہیے۔

پاکستان میں نگراں حکومتیں آچکی ہیں۔ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کمیشن وقت پر الیکشن کروائےگا، قوم مطمئن رہے۔ مشکلات آتی ہیں قوم متحد ہوکران سے نکلتی ہے۔

مزارقائد پرحاضری کے وقت نیوی کے دستے نے چیئرمین سینیٹ کو سلامی بھی دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر