
ایشیا کپ 2023 میں سری لنکا میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج سے شروع ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2023 کے سری لنکا میں ہونے والے میچوں کی ٹکٹس آج سے آن لائن فروخت ہوں گی، سری لنکا میں ایونٹ کے 9 میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ایونٹ کا ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا کی قیمت 20 ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ وی وی آئی پی ٹکٹس 500 ڈالر میں شائقین کو دستیاب ہوں گی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز 12 اگست سے شروع کر دیا گیا تھا۔
پاکستان میں ایشیا کپ 2023 کے میچز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ان ٹکٹس کی قیمت 1500 سے شروع ہو گی۔
پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والے میچز میں وی وی آئی پی ٹکٹس کی قیمت 10 ہزار روپے رکھی ہے۔
پاکستان میں ہونے والے میچز میں سے ایک میچ ملتان میں جبکہ تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
ایشیا کپ 2023 کا ہائی وولٹیج میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہو گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News