Advertisement
Advertisement
Advertisement

یادداشت میں کمی، کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں

Now Reading:

یادداشت میں کمی، کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں
یادداشت

یادداشت میں کمی، کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں

یہ بات درست ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ جسم میں کئی طرح کی تبدیلیاں جنم لیتی ہیں اور جو آپ کی مجموعی صحت کومتاثر کرتی ہیں۔ ان میں سب سے اہم دماغی صحت اوریاداشت میں کمی ہے اس کمی کی وجہ جہاں عمر رسیدگی ہے تودوسری جانب ایسی غذائیں بھی ہیں جو کم عمری میں ہی یاداشت کو کم کرنے کی وجہ بنتی ہیں۔

اگر آپ مستقبل میں ذہنی صحت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں توآپ کو بعض اجزاء سے حتی الامکان پرہیز کرنا ہوگا۔ تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ کچھ غذائیں ایسی ہیں جو یادداشت کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ ان میں سبز پتوں والی سبزیاں، چربی والی مچھلی، کافی اور بیریزشامل ہیں۔

عموماً مصنوعی غذائیں یا اجزاء ہی یاداشت میں کمی کا باعث بنتے ہیں جن سے موجودہ زمانے میں بچنا کافی مشکل ہے تاہم ان کا استعمال کم ضرور کیا جاسکتا ہے۔ ان میں جو اجزاء سب سے زیادہ یاداشت کو متاثر کرتے ہیں وہ یہاں پیش کئے جارہے ہیں۔

ایلومینیم

یہ ایک دھات جسے براہ راست ہضم تو نہیں کیا جاسکتا ہے تاہم یہ جلد کے اندر جذب ہونے کی صلاحیت ضرور رکھتی ہے اس طرح جسم کے کئی افعال متاثر ہوسکتے ہیں ان ہی کے ضمنی اثرات میں یاداشت کی کمی بھی شامل ہے۔

Advertisement

مصنوعی شکر

ایک وقت تھا جب مصنوعی چینی کو فائدہ مند سمجھا جاتا تھا۔ تاہم حالیہ مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مصنوعی چینی زیادہ میٹھی اشیاء کی شدید خواہش کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں وزن بڑھتا ہے، ساتھ ہی اسے یاداشت میں کمی کے لیے بھی ایک اہم جز تصورکیا جاتا ہے۔

اصلی شوگر

 قدرتی شکر بھی یاداشت کے لیے یکساں نقصان دہ ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق روزانہ چینی یا اس سے بنی غذاؤں کا مقررہ حد سے زائد استعمال صرف ایک ہفتے میں علمی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

فوڈ ایڈیٹوز

متعدد مطالعات  سے یہ بات سامنے آئے ہے کہ بہت سی غذاؤں میں ان کے ذائقہ بڑھانے اور خوشنما رنگ دینے کے لیے مختلف فوڈ فوڈ ایڈیٹیوزاستعمال کئے جاتے ہیں جن کے زائد استعمال سے یہ کئی مسائل کا سبب بن سکتے ہیں ان میں ہائپر ایکٹیویٹی سے لے کر یاداشت میں کمی شامل ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر