
سنی دیول کا نئے اداکاروں کو اہم مشورہ
بالی وڈ اداکار سنی دیول نے نئے اداکاروں کو اہم مشورہ دے دیا۔
اداکار سنی دیول نے فلم انڈسٹری میں بطور تارا سنگھ غدر 2 سے واپسی کی ہے۔
یاد رہے فلم کے پہلے حصے ’غدر ایک پریم کتھا‘ کے 22 سال بعد ریلیز کی گئی ہے۔
اداکار نے نئی نسل کے اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ باڈی بلڈنگ اور ڈانسنگ کے بجائے اپنی توجہ اداکاری پر مرکوز کریں۔
ایک انٹرویو میں سنی دیول نے کہا کہ فلم صنعت کو تن سازوں کے بجائے اداکاروں کی ضرورت ہے۔
اداکار نے کہا کہ موجودہ نسل کے لوگ ڈانس اور باڈی بلڈنگ پر توجہ کرکے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو آپ کو ڈانس اور باڈی بلڈنگ کے بجائے ایکٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ یقیناً آپ کو فٹ، مضبوط اور صحت مند ہونا چاہیے۔
واضح ر ہے کہ فلم غدر کے پہلے حصے میں 1945ء سے 1952 کا دور دکھایا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News