Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف محبت کرنے والے ہی اس پہیلی کو بوجھ سکتے ہیں

Now Reading:

صرف محبت کرنے والے ہی اس پہیلی کو بوجھ سکتے ہیں
محبت

صرف محبت کرنے والے ہی اس پہیلی کو بوجھ سکتے ہیں

کہتے ہیں کہ محبت کرنے والے ہر جگہ اور ہر شے میں اپنے محبوب کو ہی تلاش کرتے ہیں یہ ایک ایسا فطری جذبہ ہے جس میں انسان اپنی ذات کو بھول کر صرف محبوب کا ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اس پہیلی کے ساتھ بھی ہے۔

اگر بات کرلی جائے پہیلیاں اور پزلز  کی تو یہ کسے پسند نہیں، ایک طرف تو انہیں  حل کرنے سے دماغی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور انسان اسے حل کرنے لئے ذہن پر زور ڈالتا ہے اور اسے استعمال میں لاتا ہے دوسری جانب یہ بوریت دور کرنے کا ایک بہترین طریقہ بھی ہے۔

پہیلیاں صرف جملوں پر ہی مشتمل نہیں ہوتی بلکہ کچھ تصاویر پر بھی مبنی ہوتی ہے اسی طرح کی ایک تصویری پہیلی یہاں پر پیش کی جارہی ہے، جس میں آپ کی محبت کا امتحان ہے۔

اس تصوریری پہیلی کو آرٹسٹ اولیگ شوپلیاک نے بنایا ہے اس میں پہلے آپ جو چہرہ دکھائی دے گا اسے  دیکھ آپ اپنی محبت کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

اس نظری وہم میں جو مختلف چہروں سے بھرا ہوا ہے، نے انکشاف کیا ہے کہ جب لوگوں کا کسی کے ساتھ گہرا جذباتی تعلق ہوتا ہے تو ان کی شخصیتیں کیسے بدل جاتی ہیں اور انہی ہر سو محبوب دکھائی دیتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شوپلیاک اپنی پینٹنگز میں لوگوں کے چہروں اور مناظر کو یکجا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

ان کا یہ آرٹ ورک جس کا عنوان ہماری سوچ، ہمارا گانا ہے، ایک مصور اور ان کے موضوع کو دکھایا گیا ہے، اس تصویر میں ایک عورت  درخت کے پاس پیٹھ موڑ کر کھڑی ہے اور چہرے موڑ کر پیچھے کی جانب دیکھ رہی ہے۔

جبکہ ساتھ ہی اس پینٹنگ کے پس منظر میں کئی مکانات بھی نظر آرہے ہیں اور تصویر کے بیچ میں ایک شخص پیٹھ پھیر سازینا بجاتا ہوا بھی دکھائی دے رہا ہے۔پینٹنگ کے مرکز کی طرف دو چہرے بھی ہیں، ایک مونچھوں والا اور دوسرا بغیر مونچھوں والا۔

اگر آپ پہلے پینٹر اور اس کے موضوع کو دیکھتے ہیں تو آپ کی توجہ صرف اس شخص پر ہوتی ہے جس سے آپ محبت کرتے ہیں۔

اگر اس تصویر کو دیکھ کر آپ کی سب سے پہلے نظر درخت کے پاس کھڑی عورت پر پڑتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کسی سے شدید محبت کرتے ہیں۔

Advertisement

دوسری طرف، جو لوگ جو اس آدمی کو دیکھتے ہیں جس کی مونچھیں نہیں ہیں تو ایسے افراد جب کسی رشتے میں داخل ہوتے ہیں تو بہت سنجیدہ اور خود شناس ہوتے ہیں۔

ایسے افراد جو سب سے پہلے مونچھوں والے آدمی کو دیکھتے ہیں تو وہ بہت ملنسار ہوتے ہیں اور کسی بھی گھر کے فرد بن جاتے ہیں۔

اگر آپ کا تعلق ایسے افراد سے جن کی نظر سب سے پہلے گھروں پر پڑتی ہے تو ایسی صورت میں تو آپ کے ذہن میں دس سالہ منصوبہ ہونے کا زیادہ امکان ہے۔

اور ایسے افراد جو سازینا دیکھنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں وہ فنکارانہ تو نہیں ہیں لیکن جب وہ محبت کرنے لگتے ہیں تو زیادہ تخلیقی ہوجاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر