Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم عظیم کھلاڑی اور شاندار کپتان ہیں، افتخار احمد

Now Reading:

بابر اعظم عظیم کھلاڑی اور شاندار کپتان ہیں، افتخار احمد

پاکستان کے پاور ہٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک عظیم کھلاڑی اور اتنے ہی شاندار کپتان ہیں.

تفصیلات کے مطابق ایک مقامی ویب سائٹ کے ساتھ انٹرویو میں افتخار احمد کا کہنا تھا کہ بابر اعظم عظیم کھلاڑی کے ساتھ شاندار کپتان بھی ہیں، کیونکہ وہ اپنے اسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی کی حمایت کرتے ہیں۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اپنے کھلاڑیوں سے کہتے ہیں کہ اگر انہیں بیٹنگ، بولنگ یا فیلڈنگ میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ ان کے ساتھ بہت ایماندار رہیں۔

افتخار نے کہا کہ جس طرح بابر اعظم بغیر کسی خوف کے کھیلتے ہیں، وہ اپنے کھلاڑیوں کو اسی ذہنیت کے ساتھ کھیلنے کے لئے کہتے ہیں اور ہمیشہ ہر کھلاڑی کی حمایت کرتے ہیں.

افتخار احمد کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں بیٹنگ، بولنگ یا فیلڈنگ میں کسی قسم کے مسائل کا سامنا ہے تو ہمیں انہیں براہ راست آگاہ کرنا چاہیے اور وہ اسے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ بہت مددگار ہے.

Advertisement

افتخار احمد نے پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے اسپن سے اچھی طرح نمٹنے کے دعووں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی زیادہ تر کرکٹ ٹرننگ وکٹوں پر گزاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں کہ ہم اسپن کو اچھی طرح نہیں کھیلتے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم اسپن کھیلتے ہیں، ہم نے اپنی کرکٹ اسپننگ وکٹوں پر کھیلی ہے۔

افتخار کا کہنا تھا کہ یہاں سری لنکا میں اسپننگ وکٹیں موجود ہیں۔ اگر آپ کراچی، لاہور جائیں گے تو وہ پہلے ہی اوور سے اسپنر متعارف کرائیں گے۔

افتخار نے مزید کہا کہ آپ بنگلہ دیش، دبئی جائیں، آپ کو شروع سے ہی اسپنرز بولنگ کرتے نظر آئیں گے۔ آپ مستقبل میں بہت اچھے نتائج دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو رواں ماہ کے اواخر میں ایشیا کپ شروع ہونے سے قبل افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر