Advertisement
Advertisement
Advertisement

دانتوں کی صحت اور حفاظت کے لیے ان باتوں پر عمل کریں

Now Reading:

دانتوں کی صحت اور حفاظت کے لیے ان باتوں پر عمل کریں
دانتوں

دانتوں کی صحت اور حفاظت کے لیے ان باتوں پر عمل کریں

منہ کی صحت سے جڑی ہے آپ کی مجموعی صحت، یہی وجہ ہے کہ ماہرین منہ کی صحت وصفائی کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ تاہم دانتوں کی صفائی کے ساتھ کچھ غذائیں بھی اس ضمن میں کافی کارگر ثابت ہوتی ہیں۔

صحت بخش غذائیت کا دانتوں اور مسوڑھوں پر فوری اثر ہوتا ہے۔ جبکہ ناقص غذا دانتوں اور مسوڑھوں کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق منہ کی بیماریاں ذیابیطس، امراض قلب، فالج، اور قبل از وقت اورکم وزن کے بچے کی پیدائش کا باعث بن سکتی ہیں۔تاہم صحت بخش غذا منہ کی صحت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں وہ کون سی غذائیں جو اس ضمن میں کارگر ثابت ہوتی ہیں جانتے ہیں۔

پنیر

 اگر آپ کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے جو پنیر شوق سے کھاتے ہیں تو یہ آپ کو ذائقہ دینے کےساتھ دانتوں کی صحت بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے، ایک سروے کے مطابق پنیر کا استعمال منہ میں پی ایچ کو بڑھاتا ہے اور اس طرح دانتوں کے خراب ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے جب پنیر کو چبایا جاتا ہے تو   منہ میں لعاب بڑھتا ہے۔ پنیر میں کیلشیم اور پروٹین بھی شامل ہوتے ہیں، ایسے غذائی اجزاء جو دانتوں کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔

پتوں والی سبز سبزیاں

Advertisement

پتوں والی سبزیاں نہایت صحت بخش ہوتی ہیں  کیونکہ یہ ضروری وٹامنز اور معدنیات سے مالا مال  کیلوری میں کم ہوتی ہیں۔ پتوں والی سبزیاں جیسے کیل اور پالک بھی منہ کی صحت کو بہتر بناتی ہیں ان میں کیلشیم زیادہ موجود ہوتا ہے، جو دانتوں کی اوپری لیئر کو بناتا ہے۔

سیب

 اگرچہ ڈاکٹر زیادہ تر میٹھے کھانوں سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، لیکن کچھ صحت مند میٹھے ایسے ہیں جو فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں جیسے سیب۔ سیب میں پانی اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ  سیب کھانے سے آپ کے منہ میں تھوک پیدا ہوتا ہے، جو بیکٹیریا کو دور کرتا ہے۔ پھل کی ریشہ دار ترکیب مسوڑھوں کی صحت کو بھی فروغ دیتی ہے۔ ایک سیب کھانا اپنے دانتوں کو ٹوتھ پیسٹ سے برش کرنے کے برابر ہی ہے تاہم فلورائیڈ کے بغیر لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ دانت صاف نہ کریں۔

دہی

 پنیر کی طرح، دہی بھی کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے، جو اسے آپ کے دانتوں کی مضبوطی اور صحت کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتا ہے۔ دہی میں پائے جانے والے پروبائیوٹکس یا مددگار بیکٹیریا آپ کے مسوڑھوں کو صحت مند رکھتے ہیں کیونکہ اچھے بیکٹیریا ایسے بیکٹیریا کو صاف کرتے ہیں جو زخم پیدا کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنی غذا میں زیادہ دہی شامل کرنا چاہتے ہیں اسے بغیر کسی مٹھاس کے استعمال کریں۔

گاجر

Advertisement

 سیب کی طرح گاجر بھی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔ ہر کھانے کے بعد کچی گاجریں کھانے سے آپ کے منہ میں لعاب کی پیداوار بڑھ جاتی ہے، جس سے زخم بننے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ، گاجر وٹامن اے کے حصول کا بھی ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

بادام

 بادام بھی دانتوں کے لیے نہایت  فائدہ مند ہیں کیونکہ یہ کیلشیم اور پروٹین کا ایک معقول ذریعہ ہیں جبکہ اس میں چینی کی مقدار کم ہوتی ہے۔ دوپہر کے کھانے کے ساتھ مٹھی بھر بادام کو شامل رکھنا منہ کی صحت کے ایک بہترین عمل ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر