
پرویزالہی کوگرفتارکرنےکیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری
احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں پرویزالہی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں سابق وزیراعلی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اوران کے وکیل امجد پرویزعدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے 29 اگست تک پرویز الہی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
بار بار گرفتاری کا معاملہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں التوا تھا، وکیل امجدپرویز نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے لاہورہائی کورٹ کو آج ان کیسیز کے حل کا کہا ہے۔
وکیل امجد پرویز نے کہا کہ اگرآج لاہورہائی کورٹ اس کا فیصلہ نہیں کرتا تو گرفتاری معطل تصورہوگا۔ اگر پیر تک پرویز الہی کی حراست نیب کو دے دیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ اگر ریمانڈ کے لیے راضی ہیں تو اچھی بات ہے۔
جج احتساب عدالت نے کہا کہ میں پیرتک نہیں منگل تک ریمانڈ دوں گا کیونکہ پیرکو میں نہیں ہوں۔
وکیل پرویزالہی ہمیں پرسنل معالج کی سہولت دے دیں۔ پرسنل ڈاکٹر کی سہولت نواز شریف کو بھی دی گئی تھی۔
چوہدری پرویز الٰہی نے عدالت سے استدعا کی کہ پیرکو فیملی سے ملاقات کرا دیں۔ میں بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ مجھے سیدھا کھڑا ہونے میں بھی مشکل ہے۔ مجھے پرسنل معالج سے چیک اپ کروا دیں جس کے بعد لاہوراحتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو نیب کی حراست میں ذاتی معالج مہیا کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج زبیرشہزاد کیانی نے حکم دیا کہ چودھری پرویز الٰہی کے ذاتی معالج اور اہلخانہ کو ہفتے میں 2 بار ملاقات کی اجازت دی جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News