رفاعی پلاٹ سےغیر قانونی تعمیرات 7 روز میں مسمار کرنے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کےمعاملےمیں پولیس رپورٹس کو ناکافی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے پولیس کی ناقص تفتیش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس رپورٹس کو ناکافی قرار دے دیا۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ سندھ کو ذاتی حیثیت میں معاملات دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو پی ٹی ایف سیشن کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے تنبیہ کی کہ اگر پی ٹی ایف سیشنز نہ کیے تو سیکرٹری داخلہ کو طلب کریں گے۔
فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ مشتاق کو دوہزار پندرہ میں لاپتا کیا گیا، عمیرصدیقی کو دو ہزار اٹھارہ میں گمشدہ کیا گیا، لاپتا افراد افراد کے اہل خانہ دربدر کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس نہیں ہو رہے، سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں کراچی سے مزید دو لاپتا افراد کی بازیابی کے معاملے پرلانڈھی، لائنز ایریا سے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی بھی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔
درخواست گزاربیٹےنے عدالت سے کہا کہ اسلم پرویز کو لانڈھی کے علاقے سے حراست میں لیا گیا، میرے والد کی عمر ساٹھ سال اور شوگر کے مریض ہیں۔
دوسرے درخواست گزار نے بتایا کہ رومان ریحان کو اے ٹی سی کورٹ کے باہر سے حراست میں لیا گیا، عدالت سے استدعا ہے گمشدہ افراد کو بازیاب کروایا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
