
محکمہ خوراک،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف
مکیش چاولہ اوران کے خاندان کے علاوہ 5 دیگرافسران کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک اورایکسائیز اینڈ ٹیکنیشن میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد احتساب بیورو نے سابق صوبائی وزیرسندھ مکیش چاولہ کا گھیرا تنگ کر لیا اوراعلی سطحی تحقیقات شروع کردیں۔
سابق صوبائی وزیرسندھ کے خاندان کے 12 افراد کو بھی تفتیش شروع کردی گئی، نیب نے ڈائریکٹر ایکسائز موٹر رجسٹریشن کو مراسلہ بھیج دیا۔
مکیش چاولہ ان کے خاندان، 5 دیگر افسران کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گئی۔
نیب کی جانب سے سندھ حکومت کے مختلف اداروں کو سابق صوبائی وزیر مکیش چاولہ کے فرنٹ مین پرائیویٹ پرسن حسن علی شریف اور ایکسائیز اینڈ ٹئسیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وحید شیخ کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
نیب نے ایڈشنل ڈاریکٹر کی سربراہی میں مشترکہ ٹیم بھی تشکیل دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو گندم کی زخیرہ اندوزی اورافغانستان اسمگل کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ فوڈ اتھارٹی اور محکمہ خواراک میں اربوں روپوں کی کرپشن کی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News