
بھارت میں ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی 2023 میں پاکستان نے اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر چنئی میں ہونے والی ایشین چمیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
اس جیت کے ساتھ پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
ایونٹ میں اس اہم کامیابی کی بنیاد سفیان خان اور افروز نے رکھی جنہوں نے ایک ایک گول کر کے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا۔
ایشین ہاکی چیمپیئنز شپ میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں شکست اٹھانا پڑی تھی جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا کے خلاف میچ برابری پر ختم ہوا تھا۔
ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا میچ 9 اگست کو ہو گا۔ عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر موجود بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم اور دنیا کی 16 ویں نمبر پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں تین، تین ٹائٹلز کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے کامیاب ٹیمیں ہیں۔
ایونٹ میں ملائیشیا 4 میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، بھارت دوسرے نمبر پر ہے، جنوبی کوریا کا نمبر تیسرا ہے جبکہ پاکستان اس اہم میچ میں کامیابی کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News