Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کے گٹ مائیکروبس اور علمی مہارت کے درمیان تعلق کا انکشاف

Now Reading:

بچوں کے گٹ مائیکروبس اور علمی مہارت کے درمیان تعلق کا انکشاف
گٹ مائیکروبس

انسانی جسم میں مائیکروبس کی افادیت سے سب ہی واقف ہیں تاہم پہلی بار چھوٹے بچوں میں ان کی موجودگی کا علمی مہارتوں سے تعلق دریافت ہواہے۔

انسانی جسم میں گٹ مائیکروبس سے مراد وہ کھربوں جرثومے ہیں، جیسے بیکٹیریا، جو انسانی آنتوں میں رہتے ہیں۔ مائیکرو بایوم وہ ماحول ہے جس میں وہ رہتے ہیں۔ جسم میں زیادہ تر جرثومے مفید ہوتے ہیں، لیکن اگر ان کا توازن بگڑ جائے تو یہ نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے شیر خوار بچوں کی آنتوں میں موجود خاص جرثوموں اور ابتدائی علمی نشوونما کی کارکردگی کے درمیان تعلق کو دریافت کیا ہے۔

اس چھوٹے سے تحقیقی مطالعے میں 56 شیر خوار بچوں کا جائزہ لیا گیا، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ کچھ مائیکرو بایوم کمپوزیشن ’’پوائنٹ اینڈ گیز‘‘جیسے علمی ٹیسٹوں میں کامیابی کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔ اگرچہ یہ نتائج علمی ترقی پران جرثوموں کے ممکنہ اثر کی طرف اشارہ کرتے ہیں تاہم اسے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی اس طرح کے کئی مطالعے کیے جاچکے ہیں جس میں ان جرثوموں کا دماغی نشوونما میں کردار کے حوالے سے شواہد سامنے آئے تھے تاہم پہلی بار نوزائیدہ بچوں میں  مخصوص مائیکروبس کا ان کی ابھرتی ہوئی علمی صلاحیتوں کے درمیان تعلق کو نوٹ کیا گیا۔

Advertisement

ان ممکنہ رابطوں کو وضاحت سے سمجھنے کے لیے ہنٹر اور ان کے ساتھیوں نے چار سے چھ ماہ کی عمر کے 56 شیر خوار بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ شیر خوار بچوں میں سے ہر ایک نے مختلف علمی صلاحیتوں کی تین میں سے کم از کم ایک مشق کو مکمل کیا تھا، اور محققین نے آنتوں کے نمونوں کا استعمال کرتے ہوئے ان کے گٹ مائکرو بایوم کا جائزہ لیا۔

انھوں نے پایا کہ جو شیرخوار سماجی توجہ کے امتحان میں کامیاب ہوئے جسے “پوائنٹ اینڈ گیز” کہا جاتا ہے، جو کسی چیز پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو دوسرے شخص کے ساتھ بانٹنے کی پیمائش کرتا ہے ایکٹینوبیکٹیریا فیلم، جینس  Bifidobacterium میں جرثوموں کی زیادہ مقدار اور Eggerthella genus،  Firmicutes phylum، Hungateella genus، اور Strepcococcus genus میں جرثوموں کی کم مقدار رکھتے تھے۔

تحقیق کے نتائج  کے مطابق مائیکرو بایوم ابتدائی علمی نشوونما کو متاثر کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کردار کی تصدیق اور وضاحت کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر