
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13جنوری کو متوقع
عدالت نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی اوراسدعمرکی عبوری ضمانت کی درخواست پرپولیس کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت لاہور میں وائس چیئرمین تحریک انصاف اور اسد عمر کی ایک اور عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس پرعدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کر دیے۔
جج اعجازاحمد بٹر نے درخواست پر سماعت کی جب کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے الزام میں عبوری ضمانت دائر کی۔
وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ گلبرگ پولیس نے 11 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلوانے کا الزام لگایا ہے، مقدمہ میں لگایا گیا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔
ملزمان کی طرف سے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جلائو گھیرائو کے مقدمہ میں گرفتاری کا خدشہ، شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت دی جائے۔
اے ٹی سی نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی اوراسدعمرکی عبوری ضمانت کی درخواست پرپولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پرسماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News