توشہ خانہ کیس؛ الیکشن کمیشن کو تحریری جواب جمع کرانے کی آخری مہلت
عدالت کا شہری کی بھینسیں اورطلائی زیورات کے کیس میں آرپی اوساہیوال کوانکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پولیس ریڈ میں شہری کی بھینسیں اور طلائی زیورات لے جانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت عالیہ نےآرپی او ساہیوال کو معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
عدالت نے کہا کہ کسی کےخلاف بڑا الزام بھی ہومگر یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ جاتے ہوئے پولیس بھینسیں لے جائے۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری محمد عمران کی درخواست پر سماعت کی۔
لاہور ہائی کورٹ نے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 25ستمبر تک ملتوی کردی۔
وہاڑی کے رہائشی محمد عمران نےپولیس کےخلاف درخواست جمع کرائی۔
درخواست گزارنے پولیس کی جانب سےچھاپے کےدوران بھینسیں اور طلائی زیورات لے جانے کو چیلنج کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
