بلوچستان ہائیکورٹ میں سانحہ 8اگست شہید وکلاء کی ساتویں برسی پر تعزیتی ریفرنس
بلوچستان ہائی کورٹ میں سانحہ 8اگست شہید وکلاکی ساتویں برسی پرتعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
سسانحہ 8 اگست شہید وکلا کی ساتویں برسی پرتعزیتی ریفرنس میں عابد کاکڑصدر کوئٹہ بار نے کہا کہ 8 اگست کو ہم نے اپنے استاد وکلا کھو دیے۔ بلوچستان کو ایک کالونی یا این جی آوز کی طرح چلایا جارہاہے۔
عابد کاکڑ صدرکوئٹہ بارنے کہا کہ 8اگست سانحہ کے زخمی و معذور وکلاء آج بھی ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ وکلا نے پاکستان بنایا بھی اور بچا بھی رہے ہیں۔
انھوں نے تعزیتی ریفرنس میں کہ کہ آج ملک میں کوئی اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا۔ اس موقع پر احمد فاروق خٹک ایڈوویت نے کہا کہ آج کا دن ہمیں زندگی بھر یاد رہے گا۔ سانحہ 8اگست میں شہید وکلاء پشاور سمیت ملک بھر کیلئے نقصان کا باعث بنے۔
احمد فاروق خٹک ایڈوکیٹ نے کہا کہ آج عجیب کیفیت ہے کہ ہم اپنے لیے بھی انصاف نہیں لے سکے۔ سانحہ 8 اگست کے زمہ داروں کے آج تک نام بھی سامنے نہیں آسکے۔ ہمارے وکلاء کے قاتلوں کے نام تک سامنے نہ آنا پریشان کن ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
