Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران میں بھی سورج سوا نیزے پر آ گیا، پارہ 51 سینٹی گریڈ کو چھو گیا

Now Reading:

ایران میں بھی سورج سوا نیزے پر آ گیا، پارہ 51 سینٹی گریڈ کو چھو گیا

ایران میں غیر معمولی گرمی نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ ملک کے متعدد شہروں میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، ملک کے متعدد شہروں میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، حکومت نے ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر دو دن کی عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی گرمی کی لہر عروج پر پہنچ گئی ہے، گرمی کی شدت کے باعث معمولات زندگی بھی مفلوج ہو گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق گرمی کی اس لہر نے ایران کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ایرانی حکومت نے درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر متعدد شہروں میں طبی مراکز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے، حکومت نے بیمار، بچے اور معمر افراد کو گھر میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ غیر معمولی گرمی کی لہر کے باعث شہریوں کے تحفظ کے لیے تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے گھروں میں رہیں اور ہیٹ ویو کا شکار نہ ہوں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، اقوام متحدہ نے بھی موسمیاتی تبدیلیوں کو کرہ ارض کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر