
ججزاورمیڈیا کا کام ایک جیسا ہے، دونوں سچ کی تلاش میں نکلتے ہیں، جسٹس قاضی فائزعیسٰی
جسٹس قاضی فائرعیسٰی کا کہنا ہے کہ ججزاورمیڈیا کا کام ایک جیسا ہے۔ ججز اور صحافی دونوں سچ کی تلاش میں نکلتے ہیں۔
نامزد چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں پریس کا ذکر شق 19 میں ہے، آزادی صحافت بنیادی حق قرار دیا گیا ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ سپریم کورٹ سے لوگوں کا رابطہ میڈیا کے ذریعے ہی ہوتا ہے۔ صحافی سے مراد وہ لوگ ہیں جو سچی رپورٹنگ کریں۔ معلومات تک رسائی بھی صحافیوں کا حق ہے۔
انھوں نے کہا کہ بری باتیں سامنے آنے سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ مستقل میں برا کام رک جاتا ہے۔ سچ کا ذکر آئین میں نہیں ہے لیکن ججز اور میڈیا کا کام ایک جیسا ہے۔ ججز اور صحافی دونوں سچ کی تلاش میں نکلتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہرقانون کا مقصد سچ سامنے لانا ہوتا ہے، سچ سچ ہی رہتا ہے۔ انصاف کا پیمانہ ہر شہری کا الگ ہوتا ہے۔ میں سچائی سے انکار نہیں کرے سکتا لیکن رائے الگ چیز ہوتی ہے۔
نامزد چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ خبر اور رائے میں فرق ہوتا ہے، رائے سے اختلاف ہوسکتا ہے سچ سے نہیں۔ دنیا بھر کے میڈیا میں رائے دینے والے اور صحافی الگ ہوتے ہیں، پاکستان میں ہر ٹی وی پرآنے والا صحافی بن جاتا ہے۔
انھوں نے تقریب سے خطاب میں مذید کہا کہ کیمرا اٹھانا یا کسی میڈیا ہائوس سے منسلک ہونے کا مطلب صحافی ہونا نہیں ہوتا صحافی تحقیق کرکے رائے دیتا ہے تو واضح کرے کہ یہ میری رائے ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News