Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج آخری روز؛ قومی اسمبلی دوبجے، مشترکہ اجلاس ساڑھے پانچ بجے ہوگا

Now Reading:

آج آخری روز؛ قومی اسمبلی دوبجے، مشترکہ اجلاس ساڑھے پانچ بجے ہوگا

قومی اسمبلی کا آج آخری روز ہے، قومی اسمبلی 2 بجے اور مشترکہ اجلاس ساڑھے پانچ بجے ہوگا۔

قومی اسمبلی کےآخری اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، آج قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں کوئی بھی قانون منظوری کے لئے شامل نہیں۔

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف توجہ دلاؤنوٹس، خیبر پختونخواہ کے سیلاب زدہ علاقوں بالخصوص چترال میں ریلیف تاحال نہ ملنے کے خلاف توجہ دلاؤنوٹس اورپارلیمانی سال کے آغاز پر مشترکہ اجلاس سے صدرمملکت کے خطاب پر اظہار تشکر کی قرارداد پر بحث بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

پورے پارلیمانی سال میں صدر مملکت کے اظہار تشکر کی قرارداد ایجنڈے میں موجود رہی مگر ایک دن بھی اس پر ایوان میں بات نہ ہوسکی، موجودہ پارلیمانی سال اور اسمبلی مکمل ہورہی ہے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، مشترکہ اجلاس میں آٹھ مختلف پالیسی موضوعات پر بحث ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

Advertisement

مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے میں امن و امان و دہشتگردی،اقتصادی پالیسی و خارجہ پالیسی پربحث، مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے میں جموں و کشمیر پالیسی، قومی اداروں کی تکریم، سی پیک اورآبادی میں تیزی سے اضافہ ،موسمیاتی تبدیلی پر بحث ایجنڈے میں شامل ہے۔

مشترکہ اجلاس کو مسلسل جاری رکھنے کے لئے آٹھ موضوعات پر بحث کئی ماہ سے ایجنڈے کا حصہ رہی مگر اسمبلی کےآخری دن آنے تک بحث نہ ہوسکی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر