
چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزامعطلی کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویزعدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے۔
معاون وکیل نے بتایا کہ امجد پرویز کی طبیعت ناساز ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، جس پرچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی، کیس کی حساسیت کو مدنظررکھنا چاہئے۔ یہ بہت غلط تاثر جاتا ہے کہ چیزیں اس طرح چل رہی ہیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نےوکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس پہلے ہی آدھا سن چکے ہیں آج دلائل مکمل کر لیتے، دوسرے فریق نے سنجیدگی سے اپنے دلائل دیے آپ بھی سنجیدہ لیتے۔
معاون وکیل نے بتایا کہ امجد پرویزکی طبیعت اتنی خراب ہے کہ وہ تو اٹھ ہی نہیں سکتے، جس پر عدالت نے استفسارکیا کہ کل تو وہ عدالت میں تھے ایسا کیا ہو گیا؟
معاون وکیل امجد پرویز نے کہا کہ وہ کل عدالت میں بھی دوا لے کر پیش ہوئے تھے جس پرعدالت نے معاون وکیل سے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں، آپ ہی الیکشن کمیشن کی طرف سے دلائل دیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آج ڈویژن بنچ موجود ہی نہیں تھا اسی کیس کیلئے رکھا۔
معاون وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ معاملہ تو کسی کے ساتھ بھی پیش آ سکتا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے بغیرسنے سزاسنائی لیکن ہم سماعت کا ایک موقع دینگے۔
وکیل چیئرمین پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہا کہ پھرہم عدالت میں پیش نہیں ہونگے، آپ نے پھرجو کرنا ہے وہ کریں، ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سنے بغیر سزا سنا دی یہ عدالت بغیر سنے سزا معطل نہیں کررہی جس پر عدالت نے کہا کہ ہم کیس پیر کو سماعت کیلئے رکھ لیتے ہیں، پیر کو الیکشن کمیشن سے کوئی نہ آیا تو بغیرسنے فیصلہ کردیں گے۔
وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ پھرپیرکو ہم پیش نہیں ہونگے جس پرچیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کھوسہ صاحب ایسا نہ کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پرسماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News