Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں وزیراعظم کیلئے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اتفاق، صدر نےسمری پر دستخط کردیے

Now Reading:

نگراں وزیراعظم کیلئے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اتفاق، صدر نےسمری پر دستخط کردیے
صدرمملکت، وزیراعظم

نگراں وزیراعظم کیلئے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اتفاق، صدر نےسمری پر دستخط کردیے

وزیراعظم شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض کے درمیان ملاقات میں سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق ہوگیا، سمری پر صدر مملکت نے دستخط کردیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں نگراں وزیراعظم کے معاملے پروزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف راجا ریاض کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیرِاعظم اور قائد حزب اختلاف کے مابین نگراں وزیرِاعظم کی تقرری پر حتمی مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہونے کے بعد انوارالحق کاکڑ کے نام پر بطورنگراں وزیرِاعظم اتفاق ہوگیا۔

وزیرِاعظم اور قائد حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دی۔

صدرمملکت نے سمری پر دستخط کردیے

Advertisement

بعد ازاں سمری موصول ہونے کے بعد صدرمملکت عارف علوی نے دستخط کردیے۔  صدرمملکت نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدرڈاکٹرعارف علوی نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت کی۔

وزیرِاعظم شہبازشریف نے قائد حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون اور ان 16 ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر شکریہ ادا کیا۔

قائدِ حزبِ اختلاف راجا ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور میرے درمیان زیر غور دیگر پانچ نام نہیں بتاؤں گا۔ سینٹرانوارا الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم ہوں گے،وزیراعظم چھوٹے صوبے سے مقررکرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات اور سمری پر دستخط کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لاہور کے لیے روانہ ہو گئے۔

انوارالحق کاکٹر کا اظہارِ تشکر

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پرسینیٹرانوارالحق نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے مجھے پاکستان کے نگراں وزیراعظم کے طورپر قوم کی خدمت کرنے کا موقع دیا۔  انشااللہ میں عوام کے حق میں فیصلے کروں گا اور جو پاکستان کے حق میں ہوگا۔

سینیٹرانوار الحق کون ہیں؟ ان کے سیاسی کیریئر جاننے کے لیے لنک کو اوپن کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر